مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نارتھ آف انگلینڈ لیبر سیاستدانوں کی تحریک حق خودارادیت یورپ کو مسئلہ کشمیر حل کیلئے معاونت کی یقین دہانی
بریڈفورڈ : نارتھ آف انگلینڈ کے لیبر سیاستدانوں کی جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کو مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے معاونت کی یقین دہانی ، حق خودارادیت کا حصول ہر قوم کا حق ہے اور کشمیریوں کو بھی یہ حق ملنا چایئے ۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرکے بھارت اور پاکستان اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں جن میں کشمیریوں کو بنیادی فریق کے طور پر شامل کیا جائے ۔ یورپی اور آنیوالی برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر دوست ارکان کی تعداد میں اضافہ ہو گا جبکہ سابق ممبران تحریکی رہنمائوں سے ملکر آنیوالی حکومت کو بھی اپنا ہم خیال بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار برطانوی پارلیمنٹ کے انتخابات کے دوران مختلف شہروں میں رابطہ عوامی مہم کے سلسلے میں جموں و کشمیر تحریک حق خوداردیت یورپ کے عہدیداروں اور معاونین نے بریڈ فورڈ اور مانچسٹر میں شیڈو وزیر ورکس اینڈ سیشن ریچل ریوز ، خالد محمود سابق صدر ، بریڈ فورڈ ویسٹ سے لیبر پارٹی کی پارلیمانی امیدوار ناز شاہ ، مقامی کونسل کی امیدواران کونسلر کنیز اختر ، ثمینہ اختر ، فوزیہ شاہین اور کونسلر عمران خان سے بریڈ فورڈ کے مقامی کمیونٹی سینٹر میں ملاقات کرکیجہاں ایک ملین برٹش کشمیریوں کی طرف سے لیبر رہنمائوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ اور شیڈو وزیر خارجہ ڈگلس الیگزنڈر کو مسئلہ کشمیر کی نزاکت اور یہاں پر بسنے والے کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کریں اور انہیں قائل کریں کہ لیبر پارٹی 1995ء کی اپنی کشمیر پالیسی پر عملدرآمد کرنے کا اعلان کرے جبکہ بھارتی اور پاکستانی حکمرانوں پر بھی دبائو ڈالیں کہ وہ ریاستی عوام کو انکے بنیادی حقوق دینے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کریں ۔ اس موقع پر تحریکی رہنمائوں نے ان لیبر سیاستدانوں کا شکریہ بھی ادا کیا جو گزشتہ عرصہ دراز سے کشمیری اجلاسوں اور پارلیمنٹ میں ہماری معاونت کرتے رہے ہیں ۔ مقامی مسائل کے حوالے سے بھی کشمیری وفد نے یاکشائر کے دیگر پارلیمانی امیدواروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ کے عوام کی سیاسی اور اخلاقی مدد کرتے ہوئے دو ایٹمی قوتوں کے درمیان مسلسل کشیدگی کو بھی بند کروائیں تا کہ برٹش کشمیری یہاں پر اپنے بچوں اور آنیوالی نسلوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے سکیں اور مقامی سیاستدانوں کے ساتھ ملکر برطانوی معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں ۔ اس موقع پر تحریک کی پوری ٹیم راجہ نجابت حسین کی قیادت میں موجود تھی جس میں سردار عبدالرحمن خان ، محمد اعظم مغل ، امجد حسین مغل ، چوہدری محمد اکرم ، کونسلر محمد شفیق ، نویدہ خان ، صبیحہ خان ، لائبہ رزاق ، کونسلر یاسمین ڈار اور پامیلا اشرف شامل تھے ۔ اس سے قبل تحریک کے وفد نے مانچسٹر میں سابق شیڈو وزیر خارجہ سر جیرالڈ کافمین افضل خان ایم ای پی اور جولی وارڈ ایمای پی کے علاوہ ودنگٹن مانچسٹر سے لیبر امیدوار جیف سمتھ سے بھی ملاقات کی اور انہیں برٹش کشمیریوں کی طرف سے جہاں اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا وہاں پر ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی لیڈر شپ کو ماضی کی طرح ایک واضح کشمیر پالیسی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ بریڈ فورڈ اور مانچسٹر کے دونوں اجلاسوں میں موجود سیاستدانوں نے کشمیری وفود کو یقین دلایا کہ جس طرح انہوں نے ماضی میں کشمیری عوام حمایت کی ہے آئندہ بھی بھر پور انداز میں حمایت جاری رکھیں گے ۔ ریچل ریوز نے کہا کہ وہ عرصہ پانچ سال سے تحریک کی پوری ٹیم سے ملکر بریڈ فورڈ لیڈز اور لندن میں بھی تحریک آزادی کشمیر کی ہمنوا رہی ہیں اور انکی آزادی تک معاونت جاری رکھیں گی ۔ سر جیرالڈ کافمین نے کہا کہ انکی زندگی کا ایک بڑا مشن کشمیر کی آزادی ہے جس کیلئے انہوں نے دنیا بھر میں لابی کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ جولی وارڈ اور افضل خان نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں تحریک کی وجہ سے کشمیر گروپ یورپی یونین میں بھی موثر لابی جاری رکھے گا ۔ اس موقع پر تحریک کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے تمام ارکان پارلیمنٹ ، پارلیمانی امیدواروں اور کونسلروں کا تحریک سے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔