مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر کے سلطان نے تاریخ ساز کامیابی اور تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،چوہدری خادم حسین
برمنگھم : کشمیر کے سلطان نے میر پور کے عوام سے اپنا مینڈیٹ حاصل کر لیا اور تاریخ ساز کامیابی اور تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کا جھنڈا ایوان پارلیمنٹ میں لہرا دیا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دست راست اور تحریکی انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری خادم حسین نے 3 ماہ آزاد کشمیر کے دورہ کے بعد برطانیہ آمد پر ہیتھرو ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ چوہدری خادم حسین کے استقبال کیلئے ان کے دوستوں اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں نے کیا جن میں تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی رہنما بیرسٹر کرامت حسین چوہدری ، اشتیاق خان مغل ، چوہدری محمد ضمیر ، چوہدری دلپذیر احمد برمنگھم ، چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ ، چوہدری عبدالرشید ، چوہدری اکرام ، محمد نجیب مغل اور دیگر کا برطانیہ آمد پر فقید المثال استقبالیہ دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی سے مسئلہ کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہو گا ۔