مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جنگ عظیم اوّل اور دوئم کے بہادر فوجیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا: رابرٹ فلیلو
سٹوک آن ٹرینٹ ... لیبر پارٹی کے سٹوک ساؤتھ سے ممبر آف پارلیمنٹ کی مدت پوری کرنے والے رابرٹ فلیلونے برٹش پاکستان فاؤنڈیشن کے چیرمین خورشید احمد ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں سات مئی کو برطانیہ میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی اس ملاقات میں تارکین وطن کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں پاکستان سے بیو ی یا خاوند کو برطانیہ بلانے کے لیے اٹھارہ ہزار پاؤنڈ کی غیر منصفانہ شرط اور یونیورسٹیوں کی فیس میں اضافہ ختم کرنے پر خاص زور دیا گیا۔رابرٹ فلیلو نے ان مسائل کا حل نکالنے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے برٹش پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے برطانیہ کی معاشی ترقی میں فعال کردار کو بھی سراہا ہے۔انہوں نے جنگ عظیم اوّل اور دوئم میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔خورشید احمد ہاشمی نے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی طرف سے مسٹر فلیلو کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔بعد ازاں افضل ہاشمی کی جانب سے ایک عشائیے کا اہتمام کیاگیا جس میں اکاؤنٹنٹ سیّد امداد حسین شاہ،انجینئر ملک وحید،چوہدری نذیر،چوہدری یونس، چوہدری عبدلعزیز،آصف ہاشمی،اقبال ہاشمی اور سبطین ہاشمی نے شرکت کی۔