مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بیرسٹر سلطان کے مقابلے میں تمام حکومتی وسائل کے باوجود چوہدری مجید کو منہ کی کھانا پڑی: چوہدری محمد مالک
بریڈفورڈ ... بیرسٹر لوور زموومنٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی میر پور کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی کی خوشی میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے بیرسٹر اور موومنٹ برطانیہ کے صدر چوہدری ماجد علی آف گادیاں میر پور نے کہا میں سب سے پہلے سب شرکا اور پی ٹی آئی کے تمام کارکنان و بی ایل ایم کے تمام کارکنان اور سپورٹرز کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ بیرسٹر صاحب کی کامیابی سے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی ایک مضبوط اور طاقتور پارٹی بن کر ابھری ہے اور آنیوالے الیکشنز میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی مجاور ٹولے یک سیاست دفن ہو چکی ہے چوہدری مجید کو پی پی پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے اگر یہی فیصلہ آج سے سال ڈیڑھ سال کر دیا جاتا تو شاہد چوہدری مجید کو اتنی ذلت و رسوائی نہ اٹھانی پڑتی جتنی آج اٹھانا پڑی ہے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ نے ہماری عزت رکھ لی بیرسٹر کو ہرانے کیلئے آزاد کشمیر کی پوری مشنری وزیراعظم سمیت 50 دن تک میر پور میں لگی رہی تمام حکومتی وسائل استعمال کرنے کے باوجود چوہدری مجید اور انکے حواریوں کو منہ کی کھانا پڑی انشاء اللہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوامی توقعات پر پورا اتریں گے اور آزاد کشمیر میں صاف ستھری اور کرپشن سے پاک سیاست کی روایت ڈالیں گے ۔ چوہدری ساجد علی نے مزید کہا بیرسٹر کا راستہ روکنے کیلئے دو قسم کی سازشیں کی گئی اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے مگر میر پور کے غیور عوام نے ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنا دیا اور انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد کشمیر کے سلطان صرف اور صرف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہی ہیں اور آنیوالے جنرل الیکشن میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کامیاب ہو کر وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی ۔ چوہدری ساجد علی نے بیرسٹر سلطان محمود کے رفیق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد مالک کو بھی مبارکباد دی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف بزنس مین اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری محمد مالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کی میر پور کے ضمنی الیکشن میں تاریخی کامیابی نے مجید حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے اخلاقی طور پر اب چوہدری مجید کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے میر پور کے غیور عوام نے مجاور ٹولے کی گندی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اب اس کرپشن سے لتھڑی ہوئی حکومت کو آزاد کشمیر سے باہرنکالنے کا وقت آگیا ہے چوہدری محمد مالک نے کہا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہرانے کیلئے پوری آزاد کشمیر کابینہ اور حکومت پاکستان اور پی پی پی نے ہر حربہ کیا مگر ان سب کو منہ کی کھانا پڑی ان لوگوں کے گندے حربوں کی وجہ سے بیرسٹر سلطان محمود کے مخالفین اور ناراض گروپوں نے بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ووٹ دیا جو کہ چوہدری مجید اور انکی ساری کابینہ کے منہ پر ایسا طمانچہ ہے جو انکو مدتوں یاد رہے گا ۔ چوہدری محمد مالک نے کہا آزاد کشمیر کے فیصلے اب لاڑکانہ اور رائے وند کے بجائے آزاد کشمیر اور میر پور میں ہونگے اور اور اس بات کیلئے آپ سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سینئر رہنما آصف خان نے کہا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جیت ہم سب کی جیت ہے بیرسٹر کیخلاف سازشیں کرنے والے اپنے انجام کو پہنچنا شروع ہو گئے چوہدری مجید کو پی پی پی کی صدارت سے فارغ کر دیا گیا ہے اور آئندہ آنے والے الیکشنز میں پی پی پی کا مکمل طور پر صفایا ہو جائیگا اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر سے بھر پور کامیابی حاصل کریگی ۔ پی ٹی آئی کی جیت ایک تاریخی سنگ میل ہے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی یہ پہلی فتح اور پارلیمنٹ کی سیٹ ہے اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جو بھارت کی طرف سے ظلم و ستم ہو رہا ہے اسکے خلاف بھر پور لابی کریگی ہماری حقیقی منزل مقبوضہ کشمیر میں بھارت سے مکمل آزادی حاصل کرنا ہے ۔ آصف خان نے چوہدری ماجد علی کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی ۔تقریب سے لیبر پارٹی کے کونسلر ناظم اعظم نے بھی خطاب کیا اور حسن طاہر نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے اور محمد اویس نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا ۔ تقریب کے چیف آرگنائزر بی ایم ایم کے یچئرمین برطانیہ چوہدری مسعود حسین ، اصفہان طارق جنرل سیکرٹری بی ایل ایم اور چوہدری اولین مطلوب تھے ۔ مہمانان گرامی میں چوہدری مظہر حسین ، زاہد نور ، چوہدری نائب حسین ، چوہدری صابر پوتھی ، چوہدری عبدالجبار اور دیگر تھے تقریب میں بی ایل ایم کے کارکنان نے کثیر تعاد میں شرکت کی۔