مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی پارلیمانی انتخابات کےسلسلے میں عہدیداران تحریک حق خودارادیت کی لیبر رہنمائوں سے ملاقاتیں
بریڈ فورڈ ... نارتھ آف انگلینڈ کے لیبر سیاستدانوں کی جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کو مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے معاونت کی یقین دہانی ، حق خودارادیت کا حصول ہر قوم کا حق ہے اور کشمیریوں کو بھی یہ حق ملنا چاہئے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرکے بھارت اور پاکستان میں مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں جن میں کشمیریوں کو بنیادی فریق کے طور پر شامل کیا جائے ۔ یورپی اور آنیوالی برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیردوست ارکان کی تعداد میں اضافہ ہو گا جبکہ سابق ممبران تحریکی رہنمائوں سے ملکر آنیوالی حکومت کو بھی اپنا ہم خیال بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار برطانوی پارلیمنٹ کے انتخابات کے دوران مختلف شہروں میں رابطہ عوامی مہم کے سلسلے میں جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے عہدیداروں اور معاونین نے بریڈ فورڈ اور مانچسٹر میں شیڈو وزیر ورکس اینڈ پیشن ریچل ریوز ، خالد محمود سابق صدر، بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبر پارٹی کے پارلیمانی امیدوار ناز شاہ ، مقامی کونسل کی امیدواران کونسلر کنیز اختر ، ثمینہ اختر ، فوزیہ شاہین اور کونسلر عمران خان سے بریڈ فورڈ کے مقامی کمیونٹی سینٹر میں ملاقات کرکے جہاں ایک ملین برٹش کشمیریوں کی طرف سے لیبر رہنمائوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ اور شیڈو وزیر خارجہ ڈکلس الیگزنڈر کو مسئلہ کشمیر کی نزاکت اور یہاں پر بسنے والے کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کریں اور انہیں قائل کریں کہ لیبر پارٹی 1995ء کی اپنی کشمیر پالیسی پر عملدرآمد کرنے کا اعلان کرے جبکہ بھارتی اور پاکستانی حکمرانوںپر بھی دبائو ڈالیں کہ وہ ریاستی عوام کو انکے بنیادی حقوق دینے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کریں۔ اس موقع پر تحریکی رہنمائوں نے ان لیبر سیاستدانوں کا شکریہ بھی ادا کیا جو گزشتہ عرصہ دراز سے کشمیری اجلاسوں اور پارلیمنٹ میں ہماری معاونت کرتے رہے ہیں ۔ مقامی مسائل کے حوالے سے بھی کشمیری وفد نے یاکشائر کے دیگر پارلیمانی امیدواروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ کے عوام کی سیاسی اور اخلاقی مدد کرتے ہوئے دو ایٹمی قوتوں کے درمیان مسلسل کشیدگی کو بھی بند کروائیں تا کہ برٹش کشمیری یہاں پر اپنے بچوں اور آنیوالی نسلوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے سکیں اور مقامی سیاستدانوں کے ساتھ ملکر برطانوی معاشرے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔ اس موقع پر تحریک کی پوری ٹیم راجہ نجابت حسین کی قیادت میں موجود تھی جس میں سردار عبدالرحمان خان محمد اعظم ، امجد حسین مغل ، چوہدری محمد اکرم ، کونسلر محمد شفیق ، نویدہ خان ، صبیحہ خان ، لائبہ رزاق ، کونسلر یاسمین ڈار اور پامیلا اشرف شامل تھے ۔ اس سے قبل تحریک کے وفد نے مانچسٹر میں سابق شیڈو وزیر خارجہ سر جیرالڈ کافمین ، افضل خان ایم ای پی اور جولی وارڈ ایم ای پی کے علاوہ ورنگٹن مانچسٹر سے لیبر امیدوار جیف سمتھ سے بھی ملاقات کی اور انہیں برٹش کشمیریوں کی طرف سے جہاں اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا وہاں پر ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی لیڈر شپ کو ماضی کی طرح ایک واضح کشمیر پالیسی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ بریڈ فورڈ اور مانچسٹر کے دونوں اجلاسوں میں موجود سیاستدانوں نے کشمیری وفود کو یقین دلایا کہ جس طرح انہوں نے ماضی میں کشمیری عوام حمایت کی ہے آئندہ بھی بھر پور انداز میں حمایت جاری رکھیں گے ۔ ریچل ریوز نے کہا کہ وہ عرصہ پانچ سال سے تحریک آزادی کشمیر کی ہمنوا رہی ہیں اور انکی آزادی تک معاونت جاری رکھیں گی ۔ سر جیرالڈ کافمین نے کہا کہ انکی زندگی کا ایک بڑا مشن کشمیر کی آزادی ہے جس کیلئے انہوں نے دنیا بھر میں لابی کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔ جوسی وارڈ اور افضل خان نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں تحریک کی وجہ سے کشمیر گروپ یورپی یونین میں بھی موثر لابی جاری رکھے گا۔ اس موقع پر تحریک کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے تمام ارکان پارلیمنٹ ، پارلیمانی امیدواروں اور کونسلروں کا تحریک سے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر