مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈفورڈ کیلئے لیبر پارٹی نے ایک ایسے امیدوار کو چنا ہے جسکی عملی زندگی جدوجہد سے عبارت ہے: ریچل ریوز
بریڈفورڈ ... لٹل پاکستان بریڈفورڈ کے باسیوں کیلئے لیبر پارٹی نے ایک ایسے امیدوار کو چنا ہے جسکی عملی زندگی جدوجہد سے عبارت ہے، جسکا تعلق عوام سے ہے اور جسے عوام میں رہنا آتا ہے، ناز شاہ آپ لوگوں کے مسائل کو ناصرف سمجھتی ہے بلکہ انکے حل میں بھی سنجیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار بریڈفورڈ ویسٹ سے لیبر پارٹی کی امیدوا ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ خواتین کے ایک جلسہ میں کیا گیا۔ شیڈو سیکرٹری آف سٹیٹ ریچل ریوز اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ قریب کی صدارت کونسلر رضوانہ جمیل نے کی جبکہ نظامت کونسلر کینز اختر نے کرتے ہوئے جہاں دونوں سیاستدانوں کا تعارف کرایا وہاں مقامی کونسل کے امیدوار ثمینہ اختر برائے مینگھم وارڈ اور فوزیہ شاہین ٹالروارڈ کا بھی تعارف کراتے ہوئے ناز شاہ سمیت خواتین کو بھاری تعداد میں منتخب کرانے کی اپیل کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ریچل ریوز نے لیبرپارٹی کی پالیسیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ جس انداز میں لیبر پارٹی نے خواتین کو معاشرے میں اہم مقام دلانے کے لیے جدوجہد شروع کی ہوئی ہے اس سے مقامی کمیونٹی کو بھرپور استعفادہ کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کی تعلیم، صحت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ایک منظم پالیسی ہے جس پر عمل درآمد کروانے کے لیے عوام لیبرپارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ناز شاہ ایک مقامی امیدوار ہیں جنہوں نے اپنی مساوی زندگی بریڈفورڈ ویسٹ میں گزاری ہے اور ہم نے ایک گراس روٹ عام ورکر کو پارٹی کا ٹکٹ دیا ہے۔ اگر ناز شاہ کو ووٹ دے کر پارلیمنٹ میں بھیجیں گے تو اس کے ساتھ ایک پوری پارٹی ہے جو اقتدار میں آکر واضح تبدیلیاں لائے گی۔ ممبر پارلیمنٹ خالد محمود نے اپنے خطاب میں بریڈفورڈ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ناز شاہ کو پارلیمنٹ میں بھیجنے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں تاکہ ہم پارلیمنٹ میں ایک اور مسلمان کا اضافہ کرسکیں تاکہ مسلمانوں کے اہم مسائل کے حل میں ہماری بھی معاونت ہوگی۔ بریڈفورڈ ویسٹ سے لیبر پارٹی کی امیدوار ناز شاہ نے بریڈفورڈ کی ان خواتین کارکنوں اور سیاسی و سماجی رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا جو خواتین کو متحد کرنے میں معاونت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کی بدحالی اور وعدوں پر عمل درآمد نہ کرکے مقامی ممبرپارلیمنٹ نے عوام سے زیادتی کی ہے اس لیے اس حلقے کے عوام اگر میرا ساتھ دیں۔ ہمارے لیے ایک موقع مہیا کریں کہ ہم بھی عوام کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مسائل ہمارے لیے بہت اہم ہیں اور اہم ان کے حل کے لیے پارلیمنٹ میں لیبرپارٹی کی پوری قیادت کے ساتھ مل کر حل کروانے میں معاونت کریں گے جبکہ میری ترجیح خواتین اور نوجوانوں کے مسائل ہیں۔ اس موقع پر تحریک حق خودارادیت نارتھ ویسٹ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار، بریڈفورڈ مسلم وومن فورم کی پریسٹن سے رہنما نویدہ خان اور بنات المسلمین کی چیئرپرسن سمیرا فرخ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمن خان، تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، امجد حسین مغل، محمد اعظم، بریڈفورڈ کے سابق لارڈ میئر کونسلر خادم حسین، کونسلر ناظم اعظم، کونسلر محمد شفیق، کونسلر عمران خان، مسلم وومن کی چیئرپرسن صبیحہ خان، برمنگھم سے بنات المسلمین کی ریحانہ شاھین، مانچسٹر سے پامیلا اشرف، لائبہ رزاق، راچڈیل سے کونسلر عدالت علی کونسلر عاصم رشید، چوہدری خالد محمود، چوہدری محمد اعظم کوٹھوی کے علاوہ ہالیفکس سے تحریک کے یارکشائر چیئرمین چوہدری محمد اکرم نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔