مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وفاقی اورصوبائی حکومت کا کراچی میں سرجیکل ٹارگٹڈ آپریشن خوش آئند ہے:حبیب جان
لندن...فرینڈ آف لیاری انٹرنیشنل کے مرکزی کنوینر حبیب جان نے لند ن سے اپنے بیان میں وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ سرجیکل ٹارگٹڈ آپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیر آید درست آید ہم اس عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری،وزیر اعظم نواز شریف،چیف جسٹس آف پاکستان جناب افتخار محمد چوہدری اور آرمی چیف آف پاکستان جناب اشفاق پرویز کیانی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آپریشن بلا رنگ و نسل،بغیر کسی تعصب اور پسند نا پسند کو بالائے طاق رکھ کر صرف جرائم پیشہ ملک دشمن اور امن دشمن کے خلاف کیا جائے،حبیب جان نے کہا کہ گزشتہ35سالوں سے بالخصوص پچھلے15سالوں سے کراچی کو بندوق کے زور پریرغمال بنایا ہوا ہے حبیب جان نے کہا کہ آپریشن کی ضرورت پیش نہ آتی اگر جنرل پرویز مشرف اپنے اقتدار کو بچانے کی خاطر اپنے سیاسی حلیف جماعتوں کو کھلی چھوٹ نہ دیتے حبیب جان نے کہا کہ گزشتہ15سالوں سے تمام ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ منظر عام پر آتی رہی ہے کہ کون کون لوگ کراچی کے امن کے دشمن ہیں12مئی2009..اپریل2007..مئی2012اور اس جیسے دیگر ایسے واقعات میں ہزاروں معصوم و بے گناہ افراد کا قتل اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم رپورٹ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پاکستان اور کراچی کے دشمن کون ہیں حبیب جان نے انتہائی دکھ کے ساتھ کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود کالی بھیڑیں آج بھی کچھ نام نہاد سیاسی گروپوں کے ساتھ مل کر جان بخشی کے عوض ان کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہیں حبیب جان نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کراچی میں موجود قانون نافذ کرنے والے ادارے بالخصوص کراچی پولیس کو ان کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے،حبیب جان نے اہلیان لیاری کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کراچی کو بالخصوص ملک دشمن قوتوں کی سازش سے بچانے کیلئے جو بے مثال شاندار قربانیاں دی ہیں آنے والا وقت اسے یقینا یاد رکھے گا انہوں نے بالخصوص بلوچ اور کچھی کمیونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دوست اوردشمن کو پہچانے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،آخر میں حبیب جان نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے اپیل کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ لیاری میں ہونے والے بلوچ،کچھی کمیونٹی کے درمیان ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ایک غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے۔