مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تعلیم انسان کو شعور اور معاشرے کو ترقی دیتی ہے تعلیم دینا گویا صدقہ جاریہ ہے: پروفیسر انور مسعود
لوٹن ... یو کے اسلامک مشن لوٹن کے زیراہتمام ’’ایک شام تعلیم کے نامِ‘‘ منعقدہ چیریٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے آئے ہوئے معروف شاعر انور مسعودنے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور نہیں کر سکتا۔تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے اور معاشرے کی ترقی کا سبب ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک انسان کو تعلیم دینا گویا ایک صدقہ جاریہ ہے اور اسلام نے تعلیم حاصل کرنے پر بے حد ضرور دیا حتیٰ کہ قرآن کی پہلی آیت کا متن بھی یہی ہے کہ’’پڑھ اپنے رب کے نام سے‘‘ اور اس کی دوسری مثال جنگ بدر میں قیدی بننے والوں کو ہمارے نبی کریم نے اس بات پر رہا کرنے کا کہاکہ وہ پہلے ہمارے مسلمان بھائیوں کو تعلیم دیں اور اس کے بدلے میں انھیں رہائی مل جائے گی۔انور مسعود نے پاکستان میں تعلیم کی پستی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نصاب سے فارسی زبان کو ختم کر دیا ہے جبکہ اس زبان کی آج بھی بڑی اہمیت ہے۔پروگرام کا اہتمام یوکے اسلامک مشن لوٹن کے ندیم تابانی، برادر محمد ریاض ولی، مولانا محمد اقبال اعوان، قاری نذیر محمد، چوہدری محمد شریف، اکرم خانزادہ، مقصود انور اور دیگر نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ پروگرام میں انور مسعود اور خالد مسعود نے مزاحیہ کلام پیش کیا۔ آغاز قاری نذیر محمد کی تلاوت سے کیا گیا جبکہ نظامت کا فریضہ خطیب مدینہ مسجد مولانا محمد اقبال اعوان نے ادا کیا۔ لارڈ قربان حسین، کونسلر چوہدری محمد ایوب، کونسلر محمد فاضل ضیاء، تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف، سابق کونسلر مسعود اختر، یٰسین رحمٰن، صادق سبہانی، ملک لیاقت، عابد ملک، علی اسحاق، جمیل احمد، راجہ شفیق پلاہلوی، عرفان نگالوی، واجد نگالوی، مظہر قریشی، رمضان چوہدری، خواجہ عبدالرشید، ماسٹر راجہ نثار، راجہ زاروب، حاجی سیلمان، چوہدری فرید، زائد کلیال، حیدر عباس، ملک محمد رفیق، ناصر بلال، محمد ریاض اور غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ڈائریکٹر ایگزیکٹیو سید عامر محمود سمیت دو سو کے قریب عمائدین نے پروگرام میں شرکت کی۔ تقریب میں یوکے اسلامک مشن کے صدر ڈاکٹر زاہد پرویز بھی آخر تک موجود رہے۔پنجابی شاعر خاد مسعود نے بھی مزاحیہ شاعری سے شرکاء کو مستفید کیا جس پر شرکاء نے دونوں نے شعراء کو بھرپور داد سے نوازا۔