مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دو قومی نظریہ ایک آفاقی حقیقت ہے جس کی اصل روح کو سمجھنے کی ضرورت ہے: پروفیسر احمد حسین ترمذی
ہیلی فیکس ... مرکزی جماعت اہلسنت یوکے و یورپ رجسٹرڈ کے صدر و ممتاز عالم دین پروفیسر علامہ سید احمد حسین ترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جو دو قومی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا، جس کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے۔ پاکستان بنانے میں ہمارے اسلاف کا کردار نمایاں ہے۔ حصول منزل کی راہ میں لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں اور عصمتوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ ہمیں مل جل کر قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک جدید اسلامی، جمہوری اور فلاحی مملکت بنانے کے لیے سرگرم کردار ادا کرنا ہے۔ اسکے لئے دو قومی نظریہ ایک آفاقی حقیقت ہے جس کی اصل روح کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلی فیکس میں یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف کشمیری دانشور اور مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار عبدالرحمان تھے۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جب سے بنا اس وقت سے ہی عدم استحکام کا شکار رہا۔ آج پاکستان کو قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ نے نظریات و تصورات کے عین مطابق بنانے کے لیے ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ استحکام پاکستان کونسل کے سینئر نائب صدر مولانا سجاد رضوی نے کہا کہ پوری ملت اسلامیہ کلمہ طیبہ کے نعرے پر متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے زریں اصول آج بھی اسی طرح قابل عمل ہیں۔ جس طرح حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اور خلفائے راشدینؓ کے زمانہ میں تھے۔ قرارداد پاکستان اور استحکام پاکستان کی منزل ہم قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ نقوش اقدام سے ہی حاصل کرسکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی برطانیہ ے سابق سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم قیصر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمیونٹی کو مین سٹریم پارٹیوں میں شمولیت کرکے برطانوی پارلیمنٹ میں ایک مضبوے آواز بننا ہوگی۔ مقررین میں کونسلر جیمز میکرز، ہالی فیکس سے ریسپکٹ پارٹی کی پارلیمانی امیدوار عاصمہ جاوید، سابق میئر و سابق کونسلر ارشد محمود، الحاج رب نواز، ہالی فیکس لب ڈیم کے پارلیمانی امیدوار چوہدری محمد الیاس، کونسلر فیصل شوکت، ملک نذر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ہمیں اس محبت کو اپنی آئندہ آنے والی نسلوں میں منتقل کرنا ہوگا۔