مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اقوام متحدہ بھارتی اوچھے ہتھکنڈے روکے وگرنہ چنگاری شعلوں میں بدل سکتی ہے: کمیونٹی رہنما
برمنگھم ... بھارت کی طرف سے کشمیر بارڈر اور بالخصوص کوٹلی نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کھلی جارحیت ہے جسکی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار برمنگھم سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کونسلر چوہدری محمد فاضل، چیئرمین پاکستان فورم قاری تصور الحق مدنی اور مشیر حکومت آزاد کشمیر محمد سعید مغل ایم ابی ای نے کیا ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی بھارت کی طرف سے جارحیت کا مظاہرہ کیا جاتا رہا اور پاکستان فوج کے منہ توڑ جواب سے کئی مرتبہ بھارتی سورماؤں کی گنیں خاموش ہوئی۔ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، خاموشی کوکمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت اپنے اندرونی مقاصد حاصل کرنے کے لئے پاکستان کے خلاف جنگی جنون پیدا کرتا ہے۔ ہم برطانیہ امریکہ اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں کو روکیں وگرنہ ایک چھوٹی سی چنگاری ساؤتھ ایشیا کو آگ کے شعلوں میں تبدیل کر سکتی ہے۔