مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ملکی ترقی میں مسلمان کمیونٹی کا کردار نمایاں ہے، میٹ ٹرن مین
وٹفورڈ ... رواں سال مئی کے عام انتخابات میں وٹفورڈ سے لیبر پارٹی کے پارلیمانی امید وار میٹ ٹرن مین نے وٹفورڈ کی جامع مسجد سے منسلک کمیونٹی ہال میں مسلمان کمیونٹی اور دیگر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی میں مسلمانوں کے خلاف رائٹ وونگ کی منفی سرگرمیوں کے خلاف احتجاج کر چکے ہیں،برطانیہ کی ترقی میں مسلمان کمیونٹی کا کردار نمایاں ہے جس کو خراج تحسین پیش کیا جانا ہے برطانیہ میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے وہ خود اور لیبر پارٹی ایسی منفی سرگرمیوں کے خلاف ہیں جس سے غیر مساوی اور امتیاذ سلوک کسی بھی کمیونٹی کے خلاف روا رکھا جاتا ہے لیبر پارٹی کشمیریوں کے حق خود اردیت کی حمایت کرتی ہے اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن چاہتی ہے اور فلسطینیوں کی علیحدہ آزاد حکومت کی حمایت کرتی ہے جہاں اسرائیل اور فلسطین دو علیحدہ ملک ایک دوسرے کے ساتھ پر امن طریقے سے آزادانہ طور پر رہ سکیں،وٹفورڈ کی تمام کمیونیٹیز باہم ویژن کے ساتھ ایک رول ماڈل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے جس نے ہر شعبے میں ترقی کی ہے،کونسلر سردار محمد آصف نے کہا کہ میئر ڈور تھی تھورن ہل اور لبرل ڈیمو کریٹ پارٹی نے ویک اینڈ پر تدفین کی اجازت نہیں دی ہے،مسلمانوں کو ویک اینڈ پر اپنے عزیز و اقارب کی تدفین کیلئے مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں وٹفورڈ کونسل کو ایک پٹیشن دی جائے گی تاکہ ویک اینڈ پر اجازت مل سکے،جلسے کے سٹیج سیکرٹری کونسلر سہیل بشیر نے کہا کہ نارتھ وٹفورڈ کے قبرستان میں مسلمانوں کو جو جگہ دی گئی تھی وہ کم پڑ گئی ہے لہٰذا لیبر پارٹی مسلمانوں کی مشاورت سے قبرستان میں مزید جگہ کے حصول اور توسیع کیلئے مہم چلا رہی ہے،کونسلر جگتار سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مسلمان کمیونٹی کے ساتھ مل کر انکے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی انکے دروازے کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلے ہیں،کونسلر نائیجل بل نے خطاب کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین چوہدری محمد افسر نے کہا کہ لیبر پارٹی نے ہمیشہ پاکستان،کشمیری کمیونٹی کے مسائل حل کئے ہیں لیبر پارٹی کو ہی آئندہ مئی کے الیکشن میں کامیابی ہو گی،تلاوت قاری جہانگیر احمد نے کی اس موقع پر کمیونٹی کی اہم شخصیات موجود تھیں۔