مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی انوسٹرز پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ سرمایہ کاری کے خوا ہشمند ہیں: فوزیہ قصوری گلاسگو خطاب
گلاسگو ... پاکستان اس وقت گونا گوں مسائل کے چنگل میں پھنسا ہوا ہے اور ملک میں دہشت گردی نے معاشی نظام کو تباہ کردیا ہے۔ پاکستان کے بہادر اور غیور عوام بہت بہادری سے تمام مسائل کا مقابلہ کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و مشیر عمران خان فوزیہ قصوری نے گلاسگو میں پی ٹی آئی گلاسگو کی طرف سے دیئے گئے بڑے پروگرام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لوگوں کی نظریں عمران خان کی طرف لگی ہوئی ہیں۔ الیکشن میں دھونس دھاندلی سے عمران کو ہرایا گیا۔ برطانیہ کےتمام بڑے انوسٹرز صاحبزادہ جہانگیر اور امجد خان کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہیں اور وہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مل کر بڑے بڑے پروجیکٹس پر کام کرنا چاہتے ہیں اور جلد اس کا آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور غنڈہ عناصر کی بڑی شکست در حقیقت پاکستان کو خوشحال کرنا ہے اور وہ تبھی ممکن ہے جب ہم پاکستان کے اندر ترقی لائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امجد خان مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے کہا کہ فوزیہ قصوری نے سارے برطانیہ میں دورے کئے، صحیح معنوں میں پی ٹی آئی کی عوامی لیڈر ہونے کا مظاہرہ کیا جو لوگ صرف گھروں میں بیٹھ کر اور ٹی وی شوز میں آکر پاکستان کے وفادار بنتے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ برطانیہ کی بزس کمیونٹی کا بڑا وفد خیبر پختونخوا جاکر بہت جلد بڑے منصوبوں کے آغاز کے لئے حکومت سے بات کرے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ ہمارا مشن پاکستان کے اندر انویسٹمنٹ کروانا اور ملک کے اندر معاشی نظام کو بہتر کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان محفل قربان سرور اور مبارک حیدر نے کہا کہ فوزیہ قصوری جدوجہد کا نام ہے جن نے پی ٹی آئی کے ننھے پودے کی آبیاری کی۔ ہم عظیم لیڈر عمران کے ساتھ ہیں۔