مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
انتخابات سے قبل تحریک حق خودارادیت پانچ علاقائی اور ایک قومی کانفرنس منعقد کرے گی : راجہ نجابت
بریڈ فورڈ : برطانوی انتخابات سے قبل جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ پانچ علاقائی کانفرنسیں اور ایک قومی کانفرنس منعقد کرے گی جو لندن ، برمنگھم ، بریڈ فورڈ ، مانچسٹر میں ہو گی جبکہ 60 ممبران پارلیمنٹ اور متعدد پارلیمانی امیدواروں کی مقامی سطح پر بھی حمایت کروائی جائے گی ۔ اسی طرح تحریک کے عہدیداران اور معاونین برطانیہ بھر میں اپنی اپنی پارٹی کے اندر پارلیمانی امیدواروں سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل حق خودارادیت کی حمایت اور پاکستان و بھارت کی حکومتوں پر اپنی لیڈر شپ اور حکومت کے ذریعے دبائو بڑھائیں گے ۔ کہ وہ آئندہ ہونیوالی باہمی مذاکرات میں کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں کو بھی شامل کرینگے جبکہ ان کانفرنسوں کے ذریعے براہ راست عوام کی موجودگی میں پارلیمانی امیدواروں سے انکی ذاتی اور پارٹی پالیسی بھی واضح کروائی جائیگی ۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر ان انتخابات میں بھر پور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور دیگر عہدیداران ملک بھر کے کونسلروں ، سیاسی و سماجی رہنمائوں اور مذہبی قیادت سے ملکر اس مہم کو منظم کرینگے جس کیلئے بریڈ فورڈ سے پہلے ایشیائی لارڈ میئر محمد عجیب ، کیتھلے سے لیبرکونسلرکنیز اختر ، بریڈ فورڈ کے کونسلر محمد شفیق ، پریسٹن سے لیبر پارٹی کی رہنما اور تحریک کی معاون نویدہ خان ، بریڈ فورڈ لیبر پارٹی کے رہنما چوہدری خالد محمود ، راجہ ظہیر محمود نے تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ، سرپرست سردار عبدالرحمن خان ، یاکشائر کے چیئرمین محمد اکرم چوہدری اور بریڈ فورڈ مسلم وومن فورم کی چیئرپرسن صبیحہ خان کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور اس مہم کی کامیابی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا ۔ تقریب کی صدارت سردار عبدالرحمن خان نے کی جبکہ اسکی مہمان خصوصی بریڈ فورڈ ویسٹ کی لیبر پارٹی کی پارلیمانی امیدوار ناز شاہ تھیں ۔ راجہ نجابت حسین نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 16 مارچ کو ہائوس آف کامنز میں تحریک نے اپنا آخری پارلیمانی اجلاس منعقد کیا جس میں کشمیر اور پاکستان گروپ کے دونوں چیئرمینوں سمیت دس ارکان نے شرکت کی جبکہگزشتہ ایک مہینے میں جہاں ہم 20 سے زائد وزراء ۔ شیڈو وزراء اور ممبران پارلیمنٹ اور مختلف تقریبات میں ملاقات کرکے کشمیریوں کا نکتہ نظر ان تک پہنچایا اسی طرح ہماری تنظیم کے عہدیدار اگے سارے دنوں میں ملک بھر میں ایک منظم پروگرام کے تحت برٹش کشمیریوں کی طرف سے سفارتی اور لابی کوششیں کر رہے ہیں جس میں سب کے تعاون کی ضرورت ہے تمام حاضر رہنمائوں نے کہا کہ وہ تحریک کسی کارکردگی سے مطمئن ہے اور ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی تک سفارتی محاذ پر ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے ۔ لیبر پارٹی کی بریڈ فورڈ ویسٹ سے پارلیمانی امیدوار ناز شاہ نے تحریکی عہدیداروں کو یقین دلایا کہ وہ نارتھ آف انگلینڈ میں سب سے بڑے کشمیری نژاد ووٹروں کیلئے اپنی پارٹی اور پارلیمنٹ میں حق خودارادیت کے حصول اور یہاں کے عوام کے تمام مسائل حل کروانے کیلئے مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر بھر پور جدوجہد کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بے شک انکی ساری توجہ بریڈ فورڈ کے مسائل کو حل کروانے ، تعلیم صحت اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ہو گی مگر ایک کشمیری ہونے کی حیثیت سے اپنے آبائی وطن کی آزادی کیلئے چلائی جانیوالی مہم ، فلسطین کے عوام کے حقوق اور برطانیہ و یورپ میں اسلامو فوبیا کیلئے کمپین میں شامل ہو کر کام کرینگی ۔ اس موقع پر حاضرن نے ناز شاہ کو تحریک کے کام اور مسئلہ کشمیر کی مہم کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر