مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میاں محمد نواز شریف مشکل حالات میں شاندار لیڈر شپ کا مظاہرہ کر رہے ہیں،زبیر گل
لندن۔زبیر گل صدر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ بروز اتوار یکم ستمبر بروز اتوار لارڈ نذیر احمد اور دوسرے چند دوستوں کے ہمراہ پاکستان روانہ ہو رہے ہیں،لارڈ نذیر احمد اور زبیر گل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی خصوصی دعوت پر اسلام آباد میں ان سے ملاقات کر یں گے،اس ملاقات میں خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے بارے میں لائحہ عمل ترتیب دینے پر بات چیت ہو گی،وزیر اعظم میاں نواز شریف خصوصی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اس سلسلہ میں پاکستانی ایمبیسز کے کردار کو بہتر بنانے کیلئے بھی احکامات جاری کر چکے ہیں۔زبیر گل نے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ مجھ سے جب بھی قیادت نے کوئی کردار ادا کرنے کے بارے میں پوچھا ہے تو میں نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں،دوستوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے ان کو ان کے حقوق دلوانے اور عزت و احترام میں اضافے کی بات کی ہے کیونکہ میں اور میرا خاندان بذات خود اوورسیز پاکستانی ہے اس لئے میں ان کے درمیان رہ کر ان کے دکھ درد اور مسائل کو بخوبی سمجھتا ہوں،میری اس خواہش کی نواز شریف صاحب نے ہمیشہ تعریف کی ہے،زبیر گل نے بتایا کہ وزیر اعظم نے نہایت شفقت سے مجھے خصوصی ملاقات کیلئے بلایا ہے جس میں،میں ان کے گوش گزار اوورسیز پاکستانیوں کی توقعات،خواہشات اور نیک تمنائیں کروں گا۔پنجاب کی سطح پر میں پہلے ہی میاں محمد شہباز شریف کی زیر سر پرستی خدمات انجام دے چکا ہوں۔میاں شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ہو ممکن مدد کی ان کی شفقت کے بغیر میں بیرون ملک پاکستانیوں کی بہتر خدمت نہیں کر سکتا تھا اب مجھے یقین ہے کہ میاں نواز شریف بطور وزیر اعظم وفاق کی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اور ان کے ملک کے اندر انویسمنٹ کیلئے بہترین لائحہ عمل ترتیب دینے کے احکامات کریں گے۔زبیر گل نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف لارڈ نذیر احمد کی بہت عزت کرتے ہیں،لارڈ نذیر احمد بھی ہمیشہ میاں نواز شریف سے ہر ممکن تعاون کرتے رہے ہیں اس لئے میاں صاحب نے لارڈ نذیر احمد کو خصوصی دعوت پر بلایا ہے،لارڈ نذیر احمد ہمیشہ کی طرح وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حکومت کیلئے تجاویز پر گفتگو کریں گے۔زبیر گل نے کہا کہ آج پاکستان کے مشکل ترین حالات میں میاں نواز شریف شاندار قیادت کا ثبوت دے رہے ہیں،وہ وفاق کے تمام اہم حصہ داروں کو ان کا مقام دے کر عزت و احترام کے ساتھ پاکستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں،اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شدید سامنا ہے لیکن انشاللہ فتح ہماری ہو گی،زبیر گل نے گلگت بلتستان کے گورنر کے طور پر ڈاکٹر انجم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر انجم اپنے صوبہ کے قابل فخر لیگی رہنما ہیں،ملک کو ان جیسے تعلیم یافتہ اور خدمت کے جذبہ سے سر شار لوگوں کی ضرورت ہے،برطانیہ میں بطور ڈاکٹر کامیاب زندگی کو چھوڑ کر صوبے کی خدمت کا جزبہ قابل تحسین ہے،ہم سب ان کی حمایت میں ہیں۔