مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان نے پاکستانی عوام کو نئی سوچ دی تاکہ تعلیم اوربنیادی صحت کی سہولتیں میسر ہوں،عبدالعزیز چوہدری
پیٹر برا:پیٹر برا میں پی ٹی آئی نے ایک جلسہ مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کیا جس میں انگلینڈ کے دوسرے شہر سے ممبران نے شرکت کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعزیز چوہدری نے کہا زندگی میں سب سے زیادہ قیمتی چیز وقت ہوتا ہے اگر ہم وقت کی قدر نہیں کریں گے تو کچھ حاصل نہیں ہو گا ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ سوچ کو بدلنا ہوگا،عمران خان نے بھی پاکستانی عوام کو ایک نئی سوچ دی ہے تاکہ نظام تعلیم بہتر ہو،ملک میں عوام کو بنیادی صحت کی سہولتیں میسر ہوں،کرپشن کا دور ختم ہو اور انصاف مہیا ہو اگر یہ سب ٹھیک ہو گا تو ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا اور حقیقت بھی یہی ہے آج جو بہت سارے لوگ تشریف لائے ہیں ان کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے مگر انہوں نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ،قائد اعظم نے بھی ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک آواز دی ، اور اب عمران خان نے قوم کو ایک نئی سوچ دی،چور ڈاکو ،لٹیرے ہمیں کہتے ہیں کہ ہم مخالفت کرتے ہیں،اگر ان کا دامن صاف ہے تو پھر ان کو ڈر کس بات کا ہے،مگر انہوں نے اقتدار میں صرف کرپشن کی اور ملک کو تباہ و برباد کیا،آزاد کشمیر میں بھی حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں،ہمارا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور انصاف مہیا کرنا ہے،ہم سب اس کی آواز ہیں اور اس ملک کو آگے لے کر جائیں گے،کرپشن نے اس ملک کو آگے لے کر جائیں گے،کرپشن نے اس ملک کوکھوکھلا کر دیا ہے،انصاف نا پید ہو چکا ہے،شوکت فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ میرا ضمیر مطمئن ہے ہم خلوص نیت سے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں جہاں لوگوں کو انصاف مہیا ہو،عمران خان لوگوں کے احساس محرومی کو ختم کرنا چاہتے ہیں،آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایک جماعت بن کر ابھری ہے،تمام پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتیں کیونکہ لوگوں میں شعور بیدار ہو چکا ہے میں ایک کارکن کی حیثیت سے کام کر رہا ہوں،پارٹی جو ذمہ داری سونپے گی وہ قابل قبول ہو گی،بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تحریک انصاف مضبوط ترین جماعت بن چکی ہے کیونکہ وہ کرپٹ نہیں ہے،ہم اپنی آنیوالی نسلوں کیلئے ایک راہ متعین کرنا چاہتے ہیں،ایسٹ آف انگلینڈ کے صدر رانا اعجاز نے کہا کہ یہ ایک تحریک ہے جن کا بنیادی مقصد انصاف کا حصول ہے،عوام میں احساس محرومی تھا جس کو ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف اپنا کردار ادا کر رہی ہے،یہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ اس ملک میں تعلیم و صحت کی بنیادی سہولتیں میسر ہوں جس معاشرے میں انسان کو انصاف مہیا ہو گا،وہاں سے بہت سی برائیوں کا خاتمہ خود بخود ہو جاتا ہے،عمران خان نے اس ملک کے لوگوں کیلئے انصاف کا علم بلند کیا ہے،اس تحریک میں ملک کا پڑھا لکھا نوجوان طبقہ اپنا کردار ادا کر رہاہے،ہمیں عملی طور پر میدان میں آگے بڑھنا ہو گا اور اس کا رزلٹ بھی سامنے آئے گا،کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،انشاللہ تحریک انصاف،تحریک جدو جہد کشمیر میں اپنا کردار ادا کرے گی،پی ٹی آئی پیٹر برا کے ظفر اقبال کو ایسٹ آف انگلینڈ کا وائس صدر مقرر کیا گیا،محمد نوید اخترکو ایسٹ آف انگلینڈ کے کوارڈینیٹر کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں،اس جلسے میں ڈیوز بری سے طاہر ایوب،شعیب چوہدری،نعیم نے بھی خطاب کیا،تلاوت قرآن پاک راجہ عامر نے کی۔