مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یارکشائر کے عوام کنزر ویٹو پارٹی کے امید واروں کو کامیاب کر کے ڈیوڈ کیمرون کو وزیر اعظم بنائیں،ولیم ہیگ
بریڈ فورڈ:یارکشائر کے عوام کنزر ویٹو پارٹی کے امید واروں کو کامیاب کر کے ڈیوڈ کیمرون کو بھاری اکثریت سے وزیر اعظم بنائیں،برطانوی معیشت کی بحالی کے تسلسل اور بیروز گاری کے خاتمے کیلئے کنزرویٹو پارٹی کا جیتنا وقت کی ضرورت ہے،اس علاقے میں گزشتہ انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے اپنی سیٹیں ڈبل کیں تھیں اور7مئی کو لیبر پارٹی کو عبرتناک شکست دیکر ایڈ ملی بینڈ اور ایڈ بالز جیسے لوگوں کا راستہ روک کر ملک کو تباہی سے بچائیں،بریڈ فورڈ کے پانچوں حلقوں سے کنزرویٹو پارٹی کو کامیاب کریں تاکہ شہر بھی دوسرے شہروں کی طرح ترقی کر سکے،فلپ ڈیوس اورکرس ہوپکنز نے اس شہر کی پارلیمنٹ میں بھرپور نمائندگی کی ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق برطانوی وزیر خارجہ اور ہائوس آف کامنز کے لیڈر ولیم ہیگ نے ویسٹ یارکشائر کنزرویٹو ایسوسی ایشن کی طرف سے آرگنائز کئے گئے ڈنر میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،جس کی صدارت بریڈ فورڈ کے چیئرمین بیری وہٹیکر نے کی اور اس موقع پر شپلی نے کنزر ویٹو ممبر پارلیمنٹ فلپ ڈیوس،بیرونس مارگریٹ ہیٹن،،این برٹن چیئر پرسن شپلی کنزر ویٹو،کیتھ میڈیلے ایم بی ای،چیئرمین یاکشائر سوسائٹی نے بھی خطاب کیا جبکہ ویسٹ یارکشائر سے کونسل امیدواروں،پارٹی عہدیداروں راجہ نجابت حسین،راجہ اشتیاق احمد،محمد ریاض،ابرار احمد،نوید ریاض،عمران صفدر،عظمیٰ اشفاق،فلک ناز کے علاوہ بریڈ فورڈ کے تینوں پارلیمانی امیدوار افتخار احمد بریڈ فورڈ ایسٹ،جارج گرانٹ بریڈ فورڈ ویسٹ اور تانیا گراہم بریڈ فورڈ سائوتھ سمیت دو سو سے زائد مہمانوں میں،بیرسٹر شازیہ انجم،ڈاکٹر ندیم مقبول،سیمی سنگھ اور متعدد کونسلر بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی ولیم ہیگ نے اپنے خطاب میں پارٹی کے گزشتہ پانچ سال کے کارناموں کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں ہم نے ڈیوڈ کیمرون کی قیادت اس ملک کی حالت بدلنے کا کام شروع کیا ہوا ہے اگر برطانوی عوام نے ہمیں آنیوالے انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کیا تو برطانوی عوام کی قسمت ہی بدل دیںگے،انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اور ورک اینڈ پنشن کے وزیر کی کوششوں سے بیروزگاری کے خاتمے میں بہت مدد ملی ہے،ہم یورپ کے دیگر ممالک سے بہت آگے ہیں،یورپی یونین میں بھی برطانیہ کے بہتر مقام کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور عوام کو ریفرنڈم کے ذریعے یورپ میں رہنے یا نہ رہنے کا بھی کام مہیا کریں گے،انہوں نے پارٹی عہدیداروں پر زور دیا کہ اگلے ہفتوںمیں برطانوی عوام کے پاس جا کر اس ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے ووٹ مانگیں اور لیبر کو اقتدار میں آنے سے روکیں جبکہ باقی پارٹیوں کوووٹ دیکر ضائع نہ کریں کیونکہ انکا ووٹ ایڈ ملی بینڈ کو وزیر اعظم بنا سکتا ہے اس موقع پر فلپ ڈیوس،بیرونس مارگریٹ اور تمام امید واروں نے ولیم ہیگ سے خصوصی ملاقات بھی کی جبکہ کنزرویٹو پارٹی بریڈ فورڈ کے عہدیداروں نے انہیں بریڈ فورڈ آمد پر خوش آمدید کہا،شپلی کی چیئر پرسن این برٹن نے تمام ممبران اور تعاون کرنیوالے پارٹی عہدیداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پارٹی کی انتخابی مہم کیلئے اتنی بھاری تعداد میں فنڈ ریزنگ کی،اس موقع پر بیری وہٹیکر اور کیتھ میڈیلے نے ولیم ہیگ کو یارکشائر سوسائٹی کی طرف سے یارکشائر ٹیکسٹائل کا خصوصی تحفہ بھی پیش کیا۔بیورو رپورٹ;فیاض بشیر