مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ نجابت کی برطانوی دفاعی امور کی وزیر اینا سوبری سے ملاقات، مسئلہ کشمیر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
نوٹنگھم : جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے برطانوی دفاعی امور کی وزیر اینا سوبری سے برکسٹو کی کونسلر اور تحریک کی رہنما حلیمہ خالد کی طرف سے آرگنائز کئے گئے ڈنر کے موقع پر خصوصی ملاقات کرکے انہیں برٹش کشمیریوں کی طرف سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان پر دبائو ڈالیں کہ وہ گزشتہ سڑسٹھ سال سے مظالم اور انسانی حقوق کی چکی میں پسنے والی کشمیری قوم کو آزادی دینے کیلئے واضح لائحہ عمل طے کریں اور ایک پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کی کشمیر پر قراردادوں پر عمل درآمد کریں ۔ تحریکی رہنما نے ممبر پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر کو اس کے حلقے میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں کی طرف سے بھی بتایا کہ مسئلہ کشمیر اور اسلامو فوبیا برطانوی مسلمانوں کے بڑے مسائل ہیں اس لیے آنیوالے انتخابات میں اسی امیدوار کو ووٹ ملیں گے جو ان ایشوز پر مسلمانوں کی کھل کر حمایت کرینگے ۔ ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی کونسلر حلیمہ اور تحریکی رہنمائوں سے ملکر کشمیر کی عوام کے حق خودارادیت کیلئے آواز اٹھاتی رہی ہیں اور دنیا کے ہر خطے میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کی مذمت کرتی ہیں جبکہ وہ پوری کوشش کرینگی کہ اپنے حلقے کے عوام اور برٹش کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت تک بھی کشمیریوں کے خیالات پہنچا سکوں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران اپنے حلقے کے اندر آنیوالے مرکزی وزراء سے کشمیری رہنمائوں کی ملاقاتوں کا بھی اہتمام کریں گی تا کہ دیگر وزراء بھی کشمیریوں اور مسلمانوں کا نکتہ نظر سن سکیں اور ان کی معاونت سے مسئلہ کشمیر کے پر امن سیاسی حل اور دونوں ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان بامقصد مذاکرات جن میں مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث لایا جائے کروانے کیلئے کوششیں کی جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقامی طور پر جس طرح دیگر کمیونٹیز کے مسائل میں خصوصی دلچسپی لیکر حل کرواتی ہیں اسی طرح کشمیری عوام کی بھی ہر سطح پر معاونت کریں گی ۔ اس موقع پر برٹن سے محمد جمیل ، محمد مقصود اور برمنگھم سے راجہ شوکت خان سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی اینا سوبری سے ملاقات کی ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر