مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی پیٹر برا کا فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں عشائیہ،پارٹی کے عہدیداران اورممبران کی شرکت
پیٹر برا:لیبر پارٹی پیٹر برا نے فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں ایک عشائیہ ابراہیمی ریسٹورنٹ میں دیا،جس میں ویسٹ برا میچ کے لیبر ایم پی مسٹر ٹام ویٹسن نے شرکت کی،لیبر پارٹی کے عہدیداران،ممبران نے اس عشائیہ میں شرکت کی اور پارٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا،ٹوری پارٹی کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں اور قوانین کے سخت کرنے پر اظہار برہمی کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی برسر اقتدار آ کر نا جائز عائد کردہ پابندیوں کا خاتمہ کرے گی اور کم آمدنی والے لوگوں کو مزید سہولت مہیا کرے گی اس الیکشن میں لیزا فوریس لیبر کی طرف سے ایم پی کا الیکشن لڑ رہی ہیںجبکہ صابرہ رحمان سنٹرل وارڈ سے کونسلر کا الیکشن لڑیں گی،وہ اس وارڈ سے پہلی خاتون امید وار ہیں،لوگوں نے انہیں پوری حمایت کا یقین دلایا ہے،برطانیہ میں جمہوریت کی بالا دستی ہے،ہم اس معاشرے میں رہتے ہوئے اس جمہوریت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں مگر اس جمہوری معاشرے کا پرچار کرنیوالوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو اقدامات کی سیاست اپنائے ہوئے ہیں،لوگوں تک غلط انفارمیشن دے کر شاید کامیابی حاصل کریں۔بیرسٹر امجد اقبال،چوہدری اکرام نے لیبر پارٹی میں لیبر پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور پارٹی کو اپنی پوری حمایت کا یقین دلایا۔