مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
غوث اعظم کی تعلیمات انسانیت کیلئے عملی زندگی کا بہترین درس ہے،سجادہ نشین دربار عالیہ غوث اعظم
برمنگھم:سجادہ نشین دربار عالیہ غوث اعظم بغداد شریف عراق سید ہاشم الدین عبدالقادر منصور الدین نے کہا ہے کہ اولیا ء کرام بالخصوص غوث اعظم عبدالقادر جیلانی کی تعلیمات اور عملی زندگی انسانیت کا بہترین درس ہے،صالح معاشرے کی تشکیل اور قرآن و سنت کی تعلیمات کو فروغ دیا،سیرت مصطفی پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد نورالعلوم سمال ہیلتھ میں منعقدہ غوث الوزی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر جامع مسجد کے خطیب خلیفہ بغدادشریف علامہ حافظ محمد اخلاق مبارک نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے،کانفرنس سے مفتی فضل قیوم سبحانی،علامہ نیاز احمد صدیقی،علامہ سید رشید شاہ،قاری تنویر اقبال اور دیگر نے خطاب کیا،کانفرنس میں برطانیہ بھر سے علماء کرام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں مفتی عبدالرسول منصور،علامہ پیر محمد طیب الرحمن قادری ،صاحبزادہ جاوید اختر،حاجی قمر الزمان،کونسلر ذاکر اللہ چوہدری اوردیگر موجود تھے،جامع مسجد آمد پر غوث اعظم بغداد شریف کے سجادہ نشین سید ہاشم الدین گیلانی کا پرتپاک استقبال کیا گیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیا اللہ کی تعلیم و ترویح کی بنیاد محبت رسولؐ اور اللہ تعالیٰ کی حکم آوری ہے،غوث اعظم نے ساری زندگی انہی زریں اصول پر عمل پیرا ہوکر لاکھوں افراد کو گوشہ اسلام میں داخل کیا،انہوں نے اپنی زندگی کو آقا دو جہاں کی تعلیمات کی روشنی میں گزاری اور دنیا اورآخرت میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے بلند رتبے پرفائز ہوئے،امت مسلمہ درپیش مسائل کو اسی صورت حل کر سکتی ہے جب وہ اللہ اور اس کے رسول محمد مصطفی کے احکامات کی روشنی میں اپنی زندگیوں کوگزارنے اورغوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی کی ظاہری زندگی کے بعد بھی ان کی تجلیات جاری و ساری ہیں،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خلیفہ بغداد شریف علامہ حافظ اخلاق مبارک نے کہا کہ غوث اعظم کا فیض دنیا بھر میں عاشقان رسولؐ کو اپنی جانب راغب کئے ہوئے ہے ان کی عظمت اوررتبے کو اللہ تعالیٰ نے بلند کیا اور آج امت ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر رہی ہے۔