مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی حکام کا عسکری تنظیم انڈین مجاہدین کے شریک بانی یاسین بھٹکل کی گرفتاری کا دعوا
بھارتی پولیس نے عسکری تنظیم انڈین مجاہدین کے مبینہ شریک بانی یاسین بھٹکل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر ملک بھر میں متعدد دہشت گردانہ حملے کرنے کا الزام ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیس سالہ بھٹکل کو نیپال کی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے اور وہ اس وقت شمالی ریاست بہار کی پولیس کے زیرِ حراست ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ’’ابھی اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ اسے کس خفیہ ایجنسی نے گرفتار کیا ہے۔‘‘ بھارت میں کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم ’انڈین مجاہدین‘ ماضی میں اُس وقت عوام کی توجہ کا مرکز بنی تھی، جب نومبر 2007ء میں ریاست اتر پردیش میں متعدد بم دھماکے ہوئے۔ اس کے علاوہ ممبئی، بنگلور، نئی دہلی اور پونے میں ہونے والے دھماکوں کا الزام بھی اسی تنظیم پر عائد کیا جاتا ہے۔ بھارت کی اس مقامی تنظیم پر یہ بھی الزام لگایا جاتا ہے کہ بھارت میں سرگرم دیگر عسکری گروپوں کی یہ سربراہ تنظیم ہے اور اس کے پاکستانی عسکری تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد سے بھی روابط ہیں۔ بھارت میں سکیورٹی ایکسپرٹ آشوک کارنِک کا کہنا ہے کہ بھٹکل کی گرفتاری ایک انتہائی اہم پیشرفت ہے اور اس کے ذریعے ملک میں موجود دیگر عسکری گروپوں کے نیٹ ورک تک پہنچا جا سکتا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں ایک دوسرے عسکریت پسند عبدالکریم ٹُنڈا کو بھی نیپال کی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق وہ پولیس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بھی ممکن ہے کہ بھٹکل کی گرفتاری ٹنڈا کی دی ہوئی معلومات کا نتیجہ ہو۔ حکام کے مطابق عسکری تنظیم انڈین مجاہدین کے مبینہ شریک بانی کو بدھ کی شام گرفتار کیا گیا۔