مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری قوم آج بھی تن تنہا اپنی سرزمین کے دفاع کا جذبہ رکھتی ہے: بابو علی اصغر
مانچسٹر ...مسلم کانفرنس یوکے کے کشمیری رہنما بابو علی اصغر نے کہا ہےکہ سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس کو منظم اور فعال کرنے کے لئے عمدہ اقدامات کئے ہیں۔ مہذب دنیا اور اقوام متحدہ بھارتی جبر و استبداد و جنگی جنون کا فوری سدباب کرے اور بھارت کی ایل اوسی پر بلااشتعال مسلسل گولہ باری سے ہزاروں کشمیری بے گھر ہو رہے ہیں اور پورے سرحدی علاقے میں زندگی مفلوج کردی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیری خون میں اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کا جذبہ ولولہ تن تنہا موجود ہے لیکن چونکہ ہم پر امن قوم ہیں اور بھارت کی جارحیت کو اس لئے صبر و تحمل سے برداشت کررہے ہیں کہ اگر ہم نے بھی جوابی کارروائی کی تو پھر یہ خطہ آگ اور خون میں جل اٹھے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم نیلابٹ کے موقع پر ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی نے مسئلہ کشمیر کا نام لے کر ووٹ حاصل کئے تھے لیکن وہ اقتدار میں رہی تب بھی اور اب بھی کشمیریوں کو فراموش کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔