مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم کانفرنس ایک نظریے اور فلسفے کا نام ، اسی افکار کو لے کر اسکی بنیاد رکھی گئی، چوہدری بشیر رٹوی
نوٹنگھم:مسلم کانفرنس ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے اسی افکار کو لے کر اسکی بنیاد رکھی گئی اور جمہوریت کے زریں اصولوں کو اپناتے ہوئے فیصلے کئے گئے یہی وجہ ہے کہ جو بھی نظریات سے ہٹ کر اپنی ذات کواہمیت دیتے تھے انہوں نے ساتھ چھوڑ دیا لیکن اس جماعت کی شفافیت،مقبولیت اور عوامی پذیرائی میں کمی واقع نہ ہوئی جو اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ شخصیت اہم نہیں ہوتی بلکہ نظریات ہمیشہ شخصیت کو بڑا بناتے ہیں،دور حاضر کی جیتی جاگتی تصویر ہمارے قائد محترم سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان ہیں جنہوں نے جماعت کوکٹھن وقت میں بھی استحکام بخشا ہوا ہے اور انکی سیاسی ثابت قدمی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے کنوینئر چوہدری بشیر رٹوی نے نوٹنگھم میں مقامی برانچ کی تنظیم نو کے موقع پر عہدیداران اورکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر غیر ریاستی جماعتوں نے طاقت کے بل بوتے پر ہماری جماعت کا نام و نشان مٹانے کیلئے ہر طرح کے حربے استعمال کئے لیکن انکو منہ کی کھانی پڑی اور اب مسلم کانفرنس دوبارہ ایک بہت بڑی سیاسی طاقت بن کر میدان میںاترے گی اورآئندہ عام انتخابات میں ناقدین کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی،آخر میں انہوں نے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دوبارہ ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کنوینئر منتخب کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مسلم کانفرنس اقتدار میں ہو یا پھر باہر ہم صدر جماعت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورہمیشہ رہیں گے اور تنظیمی حوالے سے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ صدقے دل سے اسے قبول کرینگے انہوں نے عہدیداران اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر کام کریں تاکہ اسے دوبارہ ناقابل تسخیر قلعہ بنایا جائے،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا یہ با برکت سعادت ریحان پرویز نے حاصل کی اور اس کے بعد حضور پاکؐ کی خدمت اقدس میں گلدستہ عقیدت کے پھول پیش کئے،نظامت کے فرائض جاوید عباسی نے سر انجام دیئے،واجد عباسی نے کہا کہ ہم سب کو مخلص ہو کر جماعت کیلئے کام کرنا ہو گا تاکہ تحریک آزادی کشمیر کو پایہ ء تکمیل تک پہنچایا جائے اور ریاستی جماعت کا تشخص بحال کیا جائے،رخشاد عباسی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو عہدے دیئے جائیں جو جماعت کیلئے کام کر سکیں،نوٹنگھم برانچ کے صدر چوہدری یونس نے کہا کہ ہم کنوینئر چوہدری بشیر رٹوی کو پورے برطانیہ میں جماعت کی تنظیم نو کرنے پر دلی مباکباد پیش کرتے ہیں،ہر جماعت کا اپنا اپنا کلچر ہے،لیکن مسلم کانفرنس کا اثاثہ نظریاتی ہے اور ہمارا جینا مرنا کشمیری عوام کے ساتھ ہے کسی سے رہنمائی نہیں لیتے بلکہ ریاست کے اندر فیصلے کرتے ہیں،مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کا مطلب ہماری آئندہ آنیوالی نسلوں کو کمزور کرنا ہے،جن عہدیداران کا چنائو کیا گیا ان میں صدر نوٹنگھم برانچ چوہد ری محمد یونس،نائب صدور سردار ساجد عباسی اور سردار نعیم ،چیف آرگنائزر سردار پرویز عباسی،سیکرٹری جنرل سردار سجاد سلیم اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اسام ملک کا انتخاب عمل میں لایا گیا آخر میں تمام عہدیداران سے حلف لیا گیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر