مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش مسلمانوں کے مسائل کے حل میں وزیر اعظم خصوصی دلچسپی لیتے ہیں: برطانوی وزیر میتھیو ہنکاک
لیڈز ... برطانوی معیشت کی بحالی اور ملک میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے حکمران جماعت کنزر ویٹو پارٹی کو کامیاب کیا جائے،برٹش مسلمانوں کے مسائل کے حل میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون خصوصی دلچسپی لیتے ہیں،سٹیورٹ اینڈریو جیسے ارکان پارلیمنٹ کو دوبارہ کامیاب کیا جائے تاکہ اس علاقے کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جاتی رہے پڑسی کے علاقے میں بسنے والے تمام کمیونٹیز کے لوگ بھاری اکثریت سے موجودہ ممبر پارلیمنٹ کو کامیاب کریں گے،کمیونٹی لیڈروں اور کنزر ویٹو پارٹی ممبران کی برطانوی وزیر میتھیو ہنکاک کو یقین دہانی۔جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین اورکنزر ویٹو پارٹی بریڈ فورڈ کے ڈپٹی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی طرف سے برطانوی وزیر تجارت میتھیو ہینکاک ایم پی کے اعزاز میں پڑسی کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا گیا،جس میں مقامی ممبر پارلیمنٹ سٹیورٹ اینڈریو نے صدارت کی اور یارکشائر کے مختلف شہروں سے پارٹی رہنمائوں،ہڈر سفیلڈ کی کنزرویٹو پارلیمنٹری امید وار عطرت علی،مقامی کونسل کی امید وار ہما اعوان،ایمنڈا کارٹر،کاسل فورڈ کی پارلیمانی امیدوار بیتھ پریسکاٹ،سابق پارلیمانی امید وار ڈاکٹر رشید سکنر، الحاج شفیق چوہان،محمد اسلم چوہدری،تحریک حق خود ارادیت یورپ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل،یارکشائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم،کیوری ڈی کی ڈپٹی چیف ایگزیگٹو ادیبہ ملک کے علاوہ چوہدری فضل حسین ایم بی ای، پاکستان کلب بریڈ فورڈ کے صدر بشارت علی ایڈووکیٹ،راجہ جاوید اقبال،حاجی محمد حنیف،حاجی ذوالفقار علی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق پریس سیکرٹری محمد رشید چوہدری اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔برطانوی وزیر میتھیو ہینکاک نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ہماری پارٹی نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی قیادت میں ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی برطانیہ کے وقار میں اضافہ کیا ہے حالانکہ ہماری مخلوط حکومت تھی،آنیوالے انتخابات میں ہم برطانوی عوام سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ممبران پارلیمنٹ اور امید واروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر ایک واضع پیغام دیں گے تو ہماری آئندہ کی حکومت اس ملک کے نظام میں واضع تبدیلیاں لائیں گے،انہوں نے کہا کہ وہ یارکشائر کے عوام سے خصوصی طور پر اپیل کرنے اور وزیر اعظم کا خصوصی پیغام لے کر آئے ہیں کہ وہ کنزر ویٹو پارٹی کی پالیسیوں کے تسلسل کے لئے سٹیورٹ اینڈریو جیسے متحرک ارکان کی معاونت کریں انہوں نے اس موقع پر نوجوانوں کی تربیت اور بیروز گاری کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا،میتھیو ہینکاک نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے تمام لوگ اس ملک کے شہری ہیں اور اس ملک کے بہتر مستقبل کیلئے ہم نے مل جل کر کام کرنا ہے اور آج کی اس تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ جس طرح منظم انداز میں کنزر ویٹو پارٹی کے امید واروں کیلئے سرگرم ہیں اس سے توقع ہے کہ ہمارے امید وار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات میں کہا کہ نارتھ اور سائوتھ کی تقسیم ختم کرنے،مسلمانوں کے عالمی مسائل اور مقامی سطح پر تعلیم صحت اور ہائوسنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،ممبر پارلیمنٹ سٹیورٹ اینڈریو نے اس موقع پر راجہ نجابت حسین اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماضی میں بھی ہمارے ان دوستوں نے حکومتی وزراء کیلئے تقریبات منعقد کر کے مقامی اور یارکشائر کے عوام کو حکومتی کارندوں سے ملاقات کا موقع مہیا کیا اور اگلے چند روز میں بھی وزراء پڑسی اور یارکشائر میں آئیں گے ہم ان کی وساطت سے عوامی اجتماعات منعقد کروائیں گے،انہوں نے اس موقع پر موجود پارلیمانی اور مقامی امید واروں کے علاوہ بزنس کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس علاقے کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے مقامی مسائل ہر وقت حکومت کے گوش گزار کرتے رہتے ہیں اور خصوصی طور پر مقامی مسلمان کمیونٹی کو اپنی بھرپور حمایت کا بھی یقین دلایا،ہڈر سفیلڈ کی پارلیمانی امید وار عطرت علی اور کاسل فورڈ کی پارلیمانی امید وار بیتھ پریسکارٹ نے کہا کہ کنزر ویٹو پارٹی نے مقامی اور قومی سطح پر نمائندگی دیکر ہمارے لئے موقع مہیا کیا ہے اور اب برٹش خواتین کو وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں،تقریب کے میزبان اور تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم برطانیہ بھر میں آنیوالے انتخابات سے قبل مسلمانوں کے قومی اور عالمی مسائل مقامی سیاستدانوں تک پہنچانے کیلئے ہر شہر اور حلقے میں تقریبات منعقد کروا رہی ہے اور سٹیورٹ جیسے دوستوں کی معاونت سے ہم دیگر اہم وزراء سے بھی ملاقاتیں کریں گے انہوں نے برٹش کشمیریوں اور مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ آنیوالے انتخابات کے دوران ایک متحرک اور منظم کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے موثر لابی کر سکیں۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر