مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی یہ خوش قسمتی کہ اسے عمران خان جیسے نڈر اور بے باک رہنما کی قیادت میسر ہے: چوہدری عبدالعزیز
پیٹر برا ... پیپلزپارٹی پیٹر برا کے سابق صدر اور ایڈہاک کمیٹی کے رکن چوہدری عبدالعزیز پیپلزپارٹی سے اپنی سیاسی رفاقت ختم کرکے تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان انہوں نے مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں ایک بڑے اجتماع سے کیا جس کا اہتمام سابق امید وار اسمبلی چوہدری شوکت فرید نے کیا تھا۔ چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ میرے لئے پیپلز پارٹی چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ میں نے ایک کارکن کی حیثیت سے مختلف ذمہ داریاں نبھائیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیں سوچ و فکر دی لیکن بدقسمتی سے محترمہ کی شہادت کے بعد پارٹی پر ایسے لوگوں کا قبضہ ہوگیا جن کا پارٹی سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں تھا۔ پیپلز پارٹی پورے پانچ سال برسر اقتدار رہی لیکن محترمہ کے قاتلوں تک پہنچنے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے انہیں شامل اقتدار کرکے کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ چوہدری عبدالعزیز نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ اپنے عزیز و اقارب سے صلاح و مشورے اور باہمی سوچ و بچار سے کیا ہے اس وقت پاکستان کی یہ خوش قسمتی ہے کہ اسے عمران خان جیسے نڈر اور بے باک رہنما کی قیادت میسر ہے۔ کرنل (ر) محمد فایوم نے کہا کہ ہم سیاست میں ذاتیات کے قائل نہیں اور نہ ہی ہمارا مقصد چہرے تبدیل کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ فرسودہ نظام ختم ہو تاکہ حق داروں کو اس کا حق ملے۔ چوہدری محمد افسر آف سٹوک آن ٹرنٹ نے کہا کہ چوہدری عزیز رشتے میں بھی میرے عزیز ہیں۔ مجھے اُن کی صلاحیتوں پر بے اختیار رشک آتا ہے۔ ایسے نوجوان قوموں کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور بیرسٹر سلطان محمود ہیں کشمیر کاز کے سلسلے میں ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ پیٹر برا تحریک انصاف کے صدر چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ چوہدری عبدالعزیز کی شمولیت سے PTI مزید مضبوط و فعال ہوگی۔ چوہدری امجد اقبال ، چوہدری محمد افسر مانچسٹر، محمد نوید، چوہدری افضل سمیت مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عزیز کی PTI میں شمولیت کے فیصلے کو سراہا۔ تقریب کی صدارت چوہدری عبدالحمید، تلاوت ظفر اقبال جبکہ نظامت شوکت فرید نے کی۔ (رپورٹ و تصاویر: راجہ لیاقت حسین)