مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چھانگا مانگا کی سیاست والے کشمیریوں کے کبھی مخلص نہیں ہوسکتے: رہنما تحریک انصاف چوہدری مالک
بریڈفورڈ ... بیرسٹر سلطان محمود عالمی سطح کے لیڈر ہیں جنکی عالمی برادری میں ایک عزت اور مقام ہے، بیرسٹر نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑتے رہنگے، ہم اپنے مخلص ساتھیوں کے ہمراہ برطانیہ بھر میں تحریک انصاف کو منظم کرینگے اور عوام کی بہتری کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دست راست چوہدری مالک نے بریڈفورڈ میں منعقدہ ایک تقریب میں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف میں جانے کا بروقت فیصلہ کیا ہے جسکی ہم تائید کرتے ہیں۔ چوہدری محمد مالک نے کہا بیرسٹر سلطان کو لوٹا کہنے والے آج بیرسٹر سلطان محمود کیخلاف امیدوار تلاش کرنے کیلئے منتیں کررہے ہیں اور لوگوں کو زبردستی اور پیسے کا لالچ دیکر لوٹا بننے پر مجبور کررہے ہیں۔ چوہدری محمد مالک نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کو زندہ کرنے والے کشمیریوں کے کبھی مخلص نہیں ہوسکتے حکومت کی پوری مشنری کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے اور بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے۔ 15مارچ کے ضمنی الیکشن میں حق اور باطل کی جنگ ہے جس میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری فتح یاب ہونگے۔ چوہدری محمد مالک نے مزید کہا آج کے اجتماع میں شامل لوگ قافلوں کی صورت میں آزاد کشمیر میرپور کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان روانہ ہونگے اور 11مارچ سے پہلےعمران خان کا میرپور میں استقبال کرنے کیلئے موجود ہوں گے۔ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے حاجی چوہدری خادم حسین نے کہا ہم چوہدری محمد مالک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے آج کی اس تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے ہم کو موقع دیا کہ ہم مشترکہ طور پر پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں۔چوہدری محمد فاضل نے کہا عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں جوکہ عالمی سطح پر اپنا موقف دلیرانہ اور بیباکانہ اندازمیں پیش کرتے ہیں پوری قوم ان سے محبت کرتی ہے۔ چوہدری سردار محمد نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے فیصلے کی جتنی بھی تعریف کیجائے کم ہے۔ عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دونوں کا دامن کرپشن سے پاک ہے۔ چوہدری زراعت نے کہا عمران خان کے نظریے سے پوری قوم متفق ہے۔ چیئرمین اوورسیز کشمیری کمیونٹی چوہدری اللہ دتہ نے کہا ذوالفقار علی بھٹو عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہے مگر آج پی پی پی زرداری لیگ بن چکی ہے۔ ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کوآزاد کشمیر اور برطانیہ میں بڑی جماعت بنانے کیلئے دن رات ایک کردینگے۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما آصف خان نے کہا ہم چوہدری محمد مالک اور انکے ساتھیوں کو کھلے دل سے پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شرجیل ملک، بیرسٹر لوور موومنٹ برطانیہ کے صدر چوہدری ماجد علی، فاروق احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے واحد لیڈر ہیں جنکی عالمی سطح پر ایک ساکھ اور مقام ہے۔15مارچ کے ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی یقینی ہے۔ تقریب سے چوہدری خورشید احمد، چوہدری امجد اور دیگر نےبھی خطاب کیا۔