مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لب ڈیم چیلنج سمجھ کر کولیشن گورنمنٹ کا حصہ بنی اور ستر فیصد وعدے پورے کردیئے: لارڈ قربان حسین
برمنگھم ... لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما جان ہیمنگ نے ناصرف اپنے حلقے کی عوام کی پارلیمنٹ میں بھرپور نمائیندگی کی بلکہ فلسطین اور کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی نمایاں طور پر اجاگر کیا۔ دوسری پارٹیوں کے نمائیندے جب اپنے اپنے حلقوں میں سرجریاں کرنے سے بھی قاصر تھے تب جان ہیمنگ وہ شخصیت تھے جو عوام کیلئے مشکل وقت میں انکے شانہ بشانہ تھے۔ ان خیالات کا اظہار ممبران پارلیمنٹ نے سمال ہیتھ برمنگھم میں جان ہیمنگ ممبر آف پارلیمنٹ کی دوبارہ کامیابی کے لئے الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خصوصی لارڈ قربان حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ آزادی اظہار رائے کے معاملہ پر انتہائی ذمہ دار ملک ہے، کبھی بھی برطانیہ میں مسلمانوں کی دل آزاری نہیں ہوئی آپ کا ممبر آف پارلیمنٹ جان ہیمنگ آپ کے مسائل سے پہلے ہی آگاہ ہے مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین جان ہیمنگ دونوں مسائل سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ 7مئی کو گھروں سے نکلیں اور آپ اپنا قیمتی ووٹ ایک بار پھر جان ہیمنگ کو دیکر کامیاب بنائیں۔ لیبر پارٹی نے جب اقتدار چھوڑا تو معیشت کے حالات انتہائی خراب تھے۔ لب ڈیم چیلنج سمجھ کر کولیشن گورنمنٹ کا حصہ بنی۔ لب ڈیم نے اپنے پچھلے الیکشن کے 70فیصد وعدے پورے کردئے۔ تقریب سے ایم بی جان ہیمنگ کونسلر ذاکر اللہ چوہدری پول ٹیزلی لب ڈیم لیڈر برمنگھم سٹی کونسل شہزاد اقبال ، چوہدری نذیر حسین، شمس الرحمن خٹک نامزد لارڈ میئر رے ہسل اور دیگر نے خطاب کیا۔ ایم پی جان ہیمنگ نے کہا کہ کولیشن گورنمنٹ میں تعلیم کے حوالے سے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیاجارہا ہے کہ ہم نے فیس کیوں بڑھائی، لیکن لیبر کے پاس بھی اس کا متبادل پروگرام نہیں ہے۔ جب سٹوڈنٹس یونیورسٹی سے فارغ ہوکر کام شروع کردے گا تو اس وقت اسے رقم واپس کرنا ہوگی اس سکیم سے فائدہ اٹھائے ہوئے یونیورسٹیوں میں طلبہ کی تعداد پہلے کی نسبت ذیادہ ہے۔ لیبر پارٹی کے مختلف ایشو پر کمیونٹی کو تقسیم کیا۔ ہم ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں۔ کونسلر ذاکر اللہ چوہدری میزبان تقریب نے کہا کہ ہمارے جو بھی ایشو ایم پی جان ہیمنگ کے متعلقہ تھے۔ جائز کام فوری ہوئے ہیں 7 مئی کو لوکل وجنرل الیکشن میں گھروں سے نکلیں اور ووٹ دیگر جان ہیمنگ کو دوبارہ کامیاب بنائیں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض سابق کونسلر بیرسٹر ایوب نے سرانجام دیئے۔