مقبول خبریں
یورپین مسلم کونسل کے صدر میاں عبد الحق اور یو کے اسلامک مشن محمد صادق کھوکھر کا ناروے پہنچنے پر والہانہ استقبال
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دہشت گردی پنے مذموم مقاصد کیلئے مسلمانوں کے انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہیں: قائد اعظم ٹرسٹ کی تقریب
برمنگھم ... دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو یکسو ہونا پڑے گا، معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوسکتا ایسے لوگ اپنے مذموم مقاصد کیلئے مسلمانوں کے انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے سانحہ پشاور کے شہدا کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا جسکا اہتمام قائد اعظم ٹرسٹ نے کیا تھا۔ ایک شہید اور ایک زخمی بیٹے کے باپ محمد نواز نے اپنے تاثرات سے ہر آنکھ کو پرنم کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے151شہدا کا پیغام لے کر آیا ہوں، آگے بڑھیں حکومت پاکستان اور مسلح افواج کی حمایت اور سپورٹ کریں۔ دہشت گردوں کی کھل کر مذمت اور اپنے اتحاد سے ان کو تنہا کریں۔ آج ہمیں آگے بڑھ کر ان کا راستہ روکنا ہوگا۔ آگے آئیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کرلیں۔ اگر آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو پروگرام کا انعقاد کریں۔ ہمیں کمیونٹی کو دہشت گردی کے خلاف آگہی پیدا کرنا ہوگی۔ آج میں صرف احمد نواز کا باپ نہیں بلکہ151شہدا اور200زخمیوں کا نمائندہ بول رہا ہوں۔ ہمارے کندھے پر ذمہ داری ہے کہ ملک کو اس ناسور سے پاک کرنا ہوگا۔ اس موقع پر حضرت سخی سلطان باہو کے سجادہ نشین روحانی پیشوا اور ممتاز عالم دین حضرت پیر خالد سلطان قادری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔ ملک دہشت گردی کی زد میں ہے۔ فرقہ واریت کی تقسیم، لسانی تقسیم اور دہشت گردی کے خلاف نرم موقف کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ چیئرمین قائداعظم ٹرسٹ راجہ اشتیاق نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے ہم سب ایک ہیں۔ تقریب سے مسلم لیگ یوتھ ونگ برطانیہ کے صدر راجہ حق نواز جانباز بنیامین فضل ایڈووکیٹ، علامہ امیر حسین نقوی، ڈاکٹر پیر شاہد احمد بادشاہ، فیضان گھمگول شریف، پیر محمد طیب الرحمن قادری، نائب مغل، خالد پرویز، محمد غالب، فہیم کیانی، شہزاد اقبال، بیرسٹر رشید مرزا، علامہ محمد نذیر مسروری اور دیگر کثیر تعداد میں پاکستان و کشمیر کمیونٹی کے رہنمائوں نے شرکت کرکے محمد نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ٹرسٹ کے چیئرمین اور تقریب کے میزبان راجہ اشتیاق نے آخر میں شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔