مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آرمی پبلک سکول کے طالبعلم احمد نواز کا برمنگھم میں پہلا حساس آپریشن کامیاب‘ والدین کی قوم سے دعا کی اپیل
برمنگھم ... آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کی درندگی کا نشانہ بن کر علاج کیلئے برمنگھم پہنچنے والے طالبعلم احمد نواز کا گذشتہ روز انتہائی حساس آپریشن کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔ بی بی سی کی صحافی عنبرین ہاشمی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احمد نواز کی والد اور والدہ نے بتایا کہ یہ وقت انکے لئے کسی امتحان سے کم نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے احمد نواز کے بازو میں آپریشن کے دوران سٹیل پلیٹ ڈالی اور کٹی ہوئی شریانوں کی سرجری بھی کی۔احمد نواز کو شام چاربجے آپریشن تھیٹر سے باہر لایا گیا۔ پوری تسلی کے بعد انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں کی پوری ٹیم انکی نگہداشت پر مامور ہے۔ بھی احمد کے والدین نے قیامت کے اس دن کا نقشہ کھینچتے ہوئے بتایا کہ انکا ایک بیٹا اس حملے میں شہید ہوگیا اور احمد بری طرح زخمی ہوا۔ دریں اثنا نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاوربچوں کےساتھ ظلم ہے،ہرتعلیمی منصوبےکی سپورٹ جاری رکھوں گی۔ملالہ یوسف زئی نے سٹیزن فار ڈیمو کریسی کی تقریب میں وڈیولنک سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ بچوں کوامن دینے کا وعدہ اچھا ہے، ہمیں بچوں کو خوش خبری دینی ہے،اپنے آبائی گاؤں میں مثالی سکول تعمیر کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا،سب کچھ حکومت پر نہیں چھوڑناچاہئے ،ہمیں اپنے حصے کا کردار بھی ادا کرنا ہوگا۔