مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان سوسائیٹی کے انتخابات اور ثقافتی میلہ‘ لارڈ میئر آکسفورڈنیاز عباسی کی شرکت
آکسفورڈ ... برطانیہ کی معروف تعلیمی درسگاہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی پاکستان سوسائیٹی کے زیر اہتمام پاکستان کلچرل ڈے کا اہتمام کیا گیا جس میں لارڈ میئر آف آکسفورڈ کونسلر محمد نیاز عباسی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ و طالبات نے پاکستان کی ثقافت کرتے ہوئے کھانوں اور کپڑوں پر مشتمل اسٹال لگائے۔ یہ تقریب ایک طرح سے پاکستان سوسائیٹی کے حالیہ انتخابات کے نتائج کو اچھے طریقے سے منانے کا موقع بھی تھا۔ ان انتخابات میں آئندہ برس کے لئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے پاکستانی سٹوڈنٹس نے فرخ صدیقی کو صدر اور آمنہ ملک کو سیکرٹری منتخب کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں سٹوڈنٹس کو آن لائن ووٹ ڈالنے کے لئے ہفتہ اور اتوار دو دن کا وقت دیا گیا تھا۔ اس دوران 72پاکستانی طلبا و طالبات نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی پاکستانی سوسائٹی انتہائی متحرک ہے اور اس کی سال میں کئی تقریبات ہوتی ہیں۔ انتخابی نتائج کے مطابق مہک ممتاز نائب صدر، پیرزادہ آفریدی ویب ماسٹر، زوار قریشی خزانچی، عکسہ طاہر ترجمان اور خویش امتیاز ایونٹ کوآرڈینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ نومنتخب صدر فرخ صدیقی کا کہنا ہے کہ ہ پاکستان سوسائٹی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے آئندہ برس میں مزید متحرک کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سوسائٹی اپنی انفرادی تقریبات کے ساتھ ساتھ بھارتی، بنگلہ دیشی اور دوسرے ممالک کی سوسائٹیز کے ساتھ مل کر بھی تقریبات منعقد کرتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تعلیم کیساتھ ساتھ سوسائیٹی کی سرگرمیوں سے ایک تو بوریت کا احساس نہیں رہتا دوسرا اپنے وطن سے محبت کا اظہار ہوتا رہتا ہے۔