مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گھمبیر صورتحال کے باوجود پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کی بڑی کمپنیز سرمایہ کاری کر رہی ہیں، وزیر مملکت
برمنگھم ... پرائیویٹائزیشن ڈویژن کے چیئرمین اور وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہونے کے باوجود حکومت پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کی بڑی کمپنیز سرمایہ کاری کر رہی ہیں کیونکہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین خدمات اور سہولیات پیش کر رہا ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کر کے حکومت جلد ملک سے دہشت گردی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی،تارکین وطن پاکستانی ملک پاکستان کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ وہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں سے ابھی استفادہ حاصل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیپو سلطان ریسٹورنٹ میں کراچی سٹاک ایکسچینج کی انوسمنٹ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا،کانفرنس پاکستانی قونصلیٹ برمنگھم کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔جس میں پاکستان کے برطانیہ میں کامیاب کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔KSEبورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران چیئرمین منیر کمال۔عابد علی حبیب،سید محمدصابر زاہدی،محمد سہیل،محمد شہزاد،محمد رفیق عمر،محمد ندیم نقوی،محمد یاسین لاکھانی،عابد مجید،آصف فرید،عبدالقدیر میمن،محمد کمال آفسرز کے علاوہ وزیر مملکت کے ساتھ انکے سٹاف کے علاوہ دیگر آفیشل حضرات نے شرکت کی،وزیر مملکت برائے فنانس و سرمایہ کاری بورڈ زبیر قمر نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کا دائرہ کار وسیع کر کے پاکستان میں مزید دفاتر قائم کئے جائیں گے۔اسکے بعد بیرون ملک بالخصوص برطانیہ ہائی کمیشن اور ذیلی دفاتر میںKSEڈیسک قائم کرنے کا ارادہ ہے تاکہ بیرون ممالک سے چھوٹی سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ حاصل کیا جائے،KSEکے چیئرمین منیر کمال نے کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری نہ صرف محفوظ ہے بلکہ منافع بخش بھی ہے،سکیورٹی حالات بہتر ہونے پر مزید انڈیکس اوپر جائیں گے،ہماری توجہ مائیکرو انوسمنٹ پر زیادہ ہے،KSEملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں پچھلے10برسوں سے نہ صرف اضافہ ہوا بلکہ منافع میں بھی خوب بچت ہوئی،تقریب میں موجود کاروباری حضرات نے سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور گورنمنٹ کے اس اقدام کو خوب سراہا،قونصل جنرل سید احمد معروف نے کانفرنس میں شریک تمام بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔