مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر فریڈم موومنٹ کے محمد نواز کی طرف سے مقبول بٹ شہید کی برسی پر تقریب کا انعقاد
برمنگھم:کشمیر فریڈم موومنٹ کے محمد نواز خان کی طرف سے مقبول احمد بٹ شہید کی برسی کہ موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں کشمیری کی آزادی شہید ملت کے بلند درجات کیلئے دعا مغفرت بھی کی گئی،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مقبول بٹ شہید کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی قوت ملی ہے،مقبول بٹ شہید قومی ہیرو ہیں جنہوں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر آزادی کی شمع کو روشن کیا،مقبول بٹ شہید نے بھارتی مظالم کے آ گے پھانسی کا پھندا چوم لیا مگر اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر آزادی کیلئے قوم کو مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا،مقررین نے مزید کہا کہ اس وقت کشمیر کے اندر بے شمار تنظیمیں کام کر رہی ہیں جو مختلف پلیٹ فارم استعمال کر کے انٹر نیشنل کمیونٹی کو کنفیوژ کر رہی ہیں ہمیں تحریک آزادی کیلئے متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ لائحہ عمل سے صرف آزادی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،اگر مقبول بٹ شہید کہ نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیر ی اپنی منزل کی طرف بڑھیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں آزادی سے محروم نہیں رکھ سکتی،مقبول بٹ شہید ایک نظریے ایک سوچ ایک فکر اور ایک انقلاب کا نام ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،صدر کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی راجہ امجد خان نے کہا کہ ہمیں انٹر نیشنل کمیونٹی میں رہتے ہوئے اپنی قبلائی،علاقائی،اور تفرقاتی الجھنوں سے نکل کر صرف کشمیری بن کر بین الاقوامی برادری کو متحدہ پلیٹ فارم سے اپنے جائز موقف سے آگاہ کرنا ہے۔مقبول بٹ شہید نے آزادی کیلئے جان دے کر ہماری راہ ہموار کی ہے ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور کشمیر کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے،اس موقع پر حافظ محمد مشتاق،محمد یونس، نو شاہی صدر ضیا القرآن کونسلر عنصر علی خان،چوہدری محمد اشتیاق ،صدر کل جماعتی رابطہ کمیٹی راجہ امجد خان،چوہدری محمد شبیر،محمد خالد خان نے بھی شرکت کی اور شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔