مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کی تنظیم سازی ،بولٹن ٹائون میں برانچ کا قیام
بولٹن:آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں برانچز کے عہدیداروں کا انتخاب جاری ہے اسی سلسلہ میں بولٹن ٹائون میں برانچ کا قیام عمل میں لایا گیا اس موقع پر کنوینئر برطانیہ چوہدری بشیراحمد رٹوی،چوہدری محمد ذوالفقار،راجہ ریاض بڑالوی،شکیل احمد،اعجاز احمد،سابق ڈپٹی سیکرٹری یوتھ حسن سبحانی،راجہ یعقوب،ماجد رحمن اور دیگر احباب نے شرکت کی اور عہدیداران کا اعلان کیا گیا،صدر بولٹن برانچ راجہ رفیع اللہ،سر پرست اعلیٰ راجہ عمر حیات جنرل سیکرٹری راجہ مسعود الرحمن،نائب صدور راجہ اختر علی ظفر،راجہ محمد عزیز،راجہ سرفراز احمد،راجہ سید احمد،ایڈیشنل سیکرٹری شیخ یاسر اقبال،آرگنائزر سید اصغر حسین شاہ کو منتخب کیا گیا،اس موقع پر صدر برانچ راجہ رفیع اللہ نے کہا کہ ہم سب کو کنوینئر برطانیہ چوہدری بشیر احمد رٹوی کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے جس طرح انہوں نے جماعت کی مضبوطی کیلئے برطانیہ بھر میں سخت محنت اور جدو جہد کی ہے وہ ایک مخلص کارکن ہی کر سکتا ہے انکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ مرکزی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں وہ کبھی بھی انکو مایوس نہیں کریں گے،آخر میں انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں سمیت جماعت کی مضبوطی کیلئے تمام تر توانائی صرف کریں گے تاکہ ریاستی جماعت کو نا قابل تسخیر قلعہ بنایا جا سکے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر