مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں نفرت، تلخی، بے بنیاد الزامات کی سیاست کو اب ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہوگا: قمر زمان کائرہ
سلائو ... پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات و سابق گورنر گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان میں کسی حکومت، سیاسی جماعت، کسی شخص، ادارے کا ساتھ نہیں دے رہی، ہماری پارٹی نے دوٹوک واضح طریقہ کار اپناتے ہوئے پاکستان میں جمہوریت آئین کے ساتھ اپنی وابستگی اور حمایت کو یقینی بنایا۔ ہم حکومتوں، سیاسی جماعتوں سے اختلافات کی بنیاد پر کسی صورت سسٹم جمہوریت کو خطرات سے دوچار نہیں کرسکتے۔ پاکستان کے مسائل ایشو اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں، فوج، عدلیہ سمیت دیگر اہم اداروں کے درمیان قومی اور ملکی اور انٹر نیشنل ایشو پرقومی ہم آہنگی کو اپنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سلائو میں اورنگ زیب چوہدری کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں عوامی امور اور صحافیوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میئر آف سلائو چوہدری شفیق، ڈپٹی میئر صوفی راسب، سابق میئر رائل بار و کونسلر چوہدری اصغر مجید آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات محمود ریاض، کونسلر محمد شریف، کونسلر ظفر عجائب، سابق صدر پی ڈبلیو اے چوہدری صدیق، سابق سیکرٹری جنرل مدثر اقبال ایڈووکیٹ، وزیراعظم کے آزاد کشمیر کے مشیر اطلاعات اورنگ زیب زبیر چوہدری، بیرسٹر الفاظ چوہدری، شفقت شاہ ایڈووکیٹ، پروفیسر جمل، چوہدری عزیز، سردار قیصر حیدر، چوہدری افضال، پرویز اختر، محمد مہربان سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور اجتماعی سوچ کو اپناتے ہوئے میں ایک دوسرے سے سیاسی اختلافات کرنے چاہئیں۔ پاکستان میں نفرت، تلخی، بے بنیاد الزامات کی سیاست کو اب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کرنا ہوگا۔ آصف علی زرداری کے بہترین مثبت سیاسی کردار کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت اور آئین کی مضبوطی کو فروغ ملا۔ ہم پر کرپشن کے بے بنیاد غلط الزامات لگائے گئے، کوئی ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوسکا۔ رینٹل پاور کو بنیاد بناکر ہماری حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات لگے۔کوئی ایک الزام سچا ثابت نہیں ہوا۔ ہم نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرکے پاکستان میں سیاسی مفاہمت کو فروغ دیا، ہماری حکومت میں پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا تھا۔ اس کے باوجود ہم نے پاکستان میں قومی اجتماعی سوچ کو اپنایا۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی، پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں۔ ہمیں ان کی حب الوطنی اور ان کے کردار پر فخر ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سیاست سمیت ہر وہ حق حاصل ہونا چاہیے جو پاکستان میں رہتے ہوئے ہر پاکستانی کو حاصل ہے۔ پاکستان اسمبلی میں واضح اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے اس حوالے سے ہم بل منظور نہیں کرواسکے۔پارٹی نے بہت عزت دی۔پیپلز پارٹی چھوڑنے کا سوال تک نہیں پیدا ہوتا۔ میرا مرنا جینا پیپلز پارٹی کے لیے ہے۔ سابق میئر آف رائل بار و چوہدری اصغر مجید میئر آف سلائو چوہدری شفیق اور ڈپٹی میئر صومی راسب نے قمر زمان کائرہ کی شاندار خدمات پر انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ تقریب سے سابق وزیر آزاد کشمیر محمود ریاض، بیرسٹر الفاظ، کونسلر محمد شریف، شفقت شاہ ایڈووکیٹ، کونسلر ظفر عجائب، سابق صدر پی ڈبلیو اے چوہدری صدیق نے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کی خداداد صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین دل سے عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مثبت سیاسی کردار ادا کرتے ہوئے حق اور سچ کے علم کو بلند کیا۔