مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انٹرنیشنل ختم نبوت و مقام مصطفٰیٰ کانفرنس کے انتظامات تیزی سے جاری،منتظمین رابطوںمیں مصروف
برمنگھم ...مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ کے 34ویں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت و مقام مصطفٰیٰ کانفرنس کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں اور کانفرنس کے منتظمین برمنگھم، لندن، مانچسٹر اور شمالی انگلستان میں نمائندوں، تنظیموں، علمائے کرام اور مشائخ کے ساتھ سرگری کے ساتھ رابطوں میں مصروف ہیں۔ عالم اسلام کے ممتاز سکالر علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری گزشتہ روز کانفرنس میں شرکت کے لئے برطانیہ پہنچ گئے ہیں جبکہ کانفرنس کے دیگر مہمانان آئندہ دو دنوں میں مختلف ممالک سے برطانیہ پہنچ جائیں گے۔ کانفرنس کے خاص مہمان اور آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن علامہ صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمن اس سلسلے میں پہلے ہی برطانیہ آچکے ہیں۔ کانفرنس کے سرپرست اعلی اور ممتاز علمی و دینی شخصیت مفکر اسلام علامہ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج برطانیہ پہنچیں گے۔ مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ کے صدر علامہ قاضی عبداللطیف، سابق صدر علامہ احمد نثار بیگ، علامہ حافظ فضل احمد قادری، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی اور مولانا حافظ ظہیر احمد نقشبندی اور جماعت کے مرکزی رہنماوٴں نے اس سلسلے میں برمنگھم کا دورہ کیا اور برمنگھم کی دینی، روحانی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کی اور کانفرنس کے انتظامات اور پروگرام سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز علمائے کرام ختم نبوت کے حوالے سے خصوصی خطابات کریں گے اور جمعتہ المبارک کو یوم ختم نبوت کے طور پر منائیں گے۔ جماعت کے رہنماوٴں نے مرکزی جامع مسجد برمنگھم کا دورہ بھی کیا اور کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔