مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوامی مسائل کی نشاندہی اور حل کیلئے پاکستان فورم برمنگھم کے وفد کا دورہ پاکستان قونصلیٹ
برمنگھم ... پاکستان کے نئے قونصل جنرل سید احمد معروف نے کہا ہے کہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان فورم برمنگھم کے ایک نمائندہ وفد نے چیئرمین قاری تصور الحق مدنی، جنرل سیکرٹری سردار افتخار عزیز ایڈووکیٹ، چوہدری شاہ نواز، سینئر نائب صدر فورم مولانا طارق مسعود، خواجہ افتخار الدین، مولانا ارشد محمود نے نئے تعینات قونصل جنرل سید احمد معروف سے ملاقات کی۔ ان کی تعیناتی پر زبردست خیرمقدم کیا اور انہیں عوامی مسائل پر مبنی مطالبات پر فہرست دی اور اس حوالے سے تفصیلاً گفتگو کی۔ چیئرمین پاکستان فورم قاری تصور الحق نے کہا کہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو ویزا حصول پاسپورٹ و نادرا کے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ دوسرا قونصلیٹ آفس کی عمارت ایسی جگہ لی جائے جہاں معذور افراد کی آمد آسان ہو اور کار پارک کی سہولت موجود ہو۔ قونصل جنرل سید احمد معروف نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور ان کے مناسب حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے نئی جگہ کے حصول کے لیے بھی اچھی عمارتوں کی نشاندہی کرنے کے لیے کہا۔ اختتام پر مزید ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔