مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مولانا محمد یعقوب چشتی ستارہ پاکستان ختم نبوت کانفرنس برمنگھم سے خطاب کریں گے
لوٹن ... معروف کشمیری رہنما مولانا محمد یعقوب چشتی ستارہ پاکستان نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ یکم ستمبر کو مرکزی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام برمنگھم میں ہونے والی کانفرنس میں بھرپور طور پر شرکت کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں بھی کانفرنس سے دن دو بجے خطاب کی دعوت دی گئی ہے اور وہ خطاب بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں برطانیہ کے علاوہ پاکستان سے آنے والے جید علما،دانشور اور سکالز بھی شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اتوار کو ہونے والی اس کانفرنس میں ضرور شرکت کریں۔ دریں اثنا مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کے زیر اہتمام برمنگھم میں یکم ستمبر کو منعقد ہونے والی 34ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میں علماء کےمختلف شہروں کے دورے جاری ہیں ۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ صاحبزادہ احمد نثار بیگ اور منہاج القرآن برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی کے مطابق کانفرنس کے مقام و اہمیت کے پیش نظر عاشقان رسول کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، برطانیہ بھر کے شہروں سے جماعت اہلسنت کی مساجد و مدارس کے زیر اہتمام ٹرانسپورٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی خطاب ہوگا جبکہ صدارت مفکر اسلام پیر سید عبدالقادر گیلانی کریں گے۔