مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
آرمی پبلک سکول کے زخمی طالبعلم احمد نوازبرطانیہ پہنچ آئے‘ برمنگھم کے کوئن ایلزبتھ ہسپتال میں علاج شروع
برمنگھم ... آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردی کا شکار ہونے والا طالبعلم احمد نواز سرکاری خرچے پر علاج کیلئے برمنگھم پہنچ گیا جہاں پاکستان قونصلیٹ کے قونصلر جنرل احمد معروف نے اسکا اور اسکے ساتھ آئے فیملی ممبران کا ستقبال کیا۔ زخمی طالبعلم احمد نواز کو برمنگھم کے کوئن الزبتھ ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا علاج شروع کردیا گیا، یاد رہے یہ وہی ہسپتال ہے جہاں طالبان حملہ میں شدید زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کو لایا گیا تھا۔ احمد نواز ابھی تک لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج تھے۔ ان کے علاج کے لئے وزیر اعظم پاکستان نوازشریف نے حکومتی خزانے سے تین کروڑ60لاکھ روپے جاری کر دیئے۔ زخمی طالب احمد اپنے والدین کے ہمراہ گزشتہ روزپی آئی اے کی معمول کی پروازPK 792 سے ایک گھنٹے کی تاخیر سے برمنگھم پہنچ گئے، سی ایم ایچ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی ان کی ہمراہ تھی، پاکستانی قونصل جنرل سید احمد معروف نے ان کا استقبال کیا اور انھیں گلدستہ پیش کیا۔ پاکستانی قونصل جنرل نے احمد نواز کی فیملی کے لیے گھر کا انتظام پہلے ہی کر رکھا تھا۔ کوئن الزبتھ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید کیانی نے یہ تمام انتظامات کیے تھے۔ وہ ملالہ یوسف زئی کے معالج رہے اور ملالہ یوسف کو بھی یہاں لانے کے انتظامات کیے تھے۔ قونصل جنرل کے ہمراہ چوہدری اظہر محمود اور دیگربھی تھے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، ملالہ یوسف زئی کو سیکورٹی کی و جہ سے ایئر پورٹ جانے کی اجازت نہیں ملی، وہ بعد میں ہسپتال کا دورہ کریں گی۔ اس موقع پر قونصل جنرل سید احمد معروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی واضح اور دوٹوک ہے۔ سانحہ پشاور میں آخری زخمی کے علاج معالجہ کے لیے حکومت تمام ذرائع بروئے کار لائے گی۔