مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی بقا و استحکام کیلئے حکومت پاکستان کی مدد کررہی ہے: قمر زمان کائرہ
ریڈنگ ... پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ شہید بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی پر سختی سے کار بند رہتے ہوئے ملکی بقا ، جمہوری اقدار کے فروغ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کی مدد کر رہی ہے ۔ ہمیں ملک کی بڑی اور جمہوری پارٹی ہونے کے ناطے اکیسویں ترمیم میں آرمی کورٹس کے قیام کا فیصلہ بھی منظور کرنا پڑا ۔ ان خیالات کا اظہار سابق گورنر گلگت بلتستان ، سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں کیا جس کا اہتمام میاں سلیم سابق صدر پی پی پی یو کے سائوتھ زون اور ممبر ایڈہاک کمیٹی نے ریڈنگ میں کیا ۔ تقریب میں پی پی پی برطانیہ کے سابق صدر اور ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ سید حسن بخاری نے خصوصی شرکت کی ۔ چیئرمین فیڈرل کونسل میاں افضل خالد ، ممبر ایڈہاک کمیٹی و سابق ڈپٹی جنرل سکیرٹری ابرار میر ، ممبر ایڈہاک کمیٹی و سابق انفارمیشن سیکرٹری اشفاق راجہ ، ممبر ایڈہاک کمیٹی و سابق سیکرٹری جنرل لیڈز ونگ ناہید حیات ، ممبر ایڈہاک کمیٹی ریاض کوہمروی ، سابق میئر چیشم محمد بھٹی ، سابق میئر ریڈنگ چوہدری گل نواز ، چیئرمین اسلامک سینٹر حاجی بنارس ، سابق صدر لوٹن راجہ اعظم خان ، سابق صدر سلائو شفقت بیلی ، سردار آصف ، سابق نائب صدر پی پی سائوتھ زون ، سید اعجاز محی الدین سابق چیف آرگنائزر لوٹن اصغر خان سابق سیکرٹری جنرل ریڈنگ ، حبیب رشید سابق جوائنٹ سیکرٹری ریڈنگ ، بشارت حسین پی وائی او ، سعید محمود سابق نائب صدر گریٹر لندن ، چوہدری انصر محمود صدر مسلم لیگ ن لیگل ونگ لندن ، چوہدری وسیم ، میاں شاہجہان ، میاں اصغر ، چوہدری احسن گورال ، چوہدری عامر ، راجہ نثار کیانی ، چوہدری رشید کے علاوہ دیگر اہم افراد نے عشائیہ میں شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز کونسلر حاجی گلفراز خان نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی برطانیہ اور کمیونٹی کی شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور انکی کاوشوں کو نہ صرف پاکستان کے حوالے سے سراہا بلکہ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی برطانیہ کے علاوہ جہاں جہاں پر بھی ہیں وہ بھر پور خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قدر آہستہ آہستہ لوگوں کو آنی شروع ہو گئی ہے کیونکہ ہم جب حکومت میں تو اس وقت 2008 میں سوات میں پاکستان کی رٹ تقریباً ختم ہونے کو تھی جبکہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے اس عزم کا برملہ اظہار کیا تھا کہ آپ عوام اور ہم سب ملکر سوات میں پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے اور دہشتگردوں کو مار بھگائینگے اور پھر وہ آصف علی زرداری نے کر دکھایا ۔ بلوچستان میں کنٹونمنٹ کی حد تک پاکستان کا جھنڈا لہراتا تھا اور سیلاب ایک دفعہ پورے ملک میں اور دوسری دفعہ سندھ میں آیا ۔ پھر میڈیا کے کچھ لوگ بھی دن رات ہاتھ دھو کر ہمارے پیچھے پڑ گئے تھے اور سب سے بڑھ کر جو کسر رہ گئی تو وہ محترم افتخار محمود چوہدری نے بھر پور طریقے سے نکالی ۔ کائرہ نے کہا کہ ہمارے وقت گیس تیرا ڈالر تھی اور اب 19 ڈالر تک پہنچ گئی لیکن کوئی کچھ نہیں کہہ رہا ہے۔ بجلی کے بحران کو ختم کرنے کیلئے ہم نے کوششیں کیں تو مسلم لیگ ن سمیت افتخار محمد چوہدری نے اس پر طوفان کھڑا کر دیا اور اب وہی والے پروجیکٹس مہنگے داموں لائے جا رہے ہیں اور اس سے ملک و قوم کا خزانہ پانی کی طرح نہ صرف بہایا جا رہا ہے بلکہ ضائع بھی کیا جا رہا ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور جنرل پاشا اور چوہدری افتخار نے جو ہمارے ساتھ کیا وہ سب کے سامنے ہے ۔ ہم وہیں ڈٹے ہوئے ہیں مگر ان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے ملک و قوم کا نقصان ہوا ، آج پیپلز پارٹی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے حکومت اور فوج کا ہر طریقے سے ساتھ دے رہی ہے اور وہ دن دور نہیں کہ جب ہمارے لوگوں کو احساس ہو جائیگا کہ ہمیں جان بوجھ کر ہرانے والوں کے عزائم یہ تھے کہ پیپلز پارٹی کو اس برے طریقے سے الیکشنز میں ہرا سکیں کہ لوگ ان سے بد دل ہو جائیں لیکن شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے چاہنے والے ایک دفعہ پھر بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کا ساتھ دینے کیلئے باہر نکلیں گے اور پاکستان میں امن اور جمہوریت کیلئے اپنی جان مارینگے ۔ برطانیہ میں پی پی پی کے سابق صدر اور سربراہ ایڈہاک کمیٹی سید حسن بخاری نے کہا کہ قمر زمان کائرہ حقیقی معنوں میں ایک سیاسی کارکن ہیں اور پارٹی کے اندر یہ ہمارے جیسے لوگوں کی آواز ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں کی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور انہوں نے کہا کہ کہیں پاکستان میں صرف ووٹنگ حقوق کی سختی سے مخالفت کرونگا اور اسے نہیں مانوگا ۔ ہمیں پاکستانکے باسیوں کیطرح پورے حقوق چاہئے ۔ میزبان میاں سلیم سابق صدر پی پی پی سائوتھ اور ممبر ایڈہاک کمیٹ ینے اپنے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے قمر زمان کائرہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں ایسے جیالوں پر فخر ہے کہ جو پارٹی کیلئے اپنا تن من اور دھن قربان کرتے ہیں ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی اور اپنی کمیونٹی کی طرف سے قمر زمان کائرہکو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور ریڈنگ میں انہیں خوش آمدید بھی کیا ۔ ابرار میر ممبر ایڈہاک کمیٹی و سابق ڈپٹی جنرل ابرار میر نے کہا کہ قمر زمان کائرہ ایک تاریخی شخصیت ہیں کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کو جب گلگت بلتستان میں عملی جامہ پہناکر صوبائی اختیارات دیئے گئے تو قمر زمان کائرہ وہاں کے سب سے پہلے گورنر بنائے گئے ۔