مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تحریک انصاف میں شمولیت سے کشمیر ترقی کی نئی منزلیں طے کریگا:ماجد اسماعیل
لوٹن ... سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد برطانیہ میں بھی کے ٹی آئی محترک ہوتی نظر آتی ہے ۔ کشمیری اکثریتی شہرلوٹن میں اس سلسلے میں بیرسٹر سلطان محمود کے معتمد ساتھیوں کی طرف سے پریس کانفرنس کرکے بیرسٹر سلطان کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ لوٹن کشمیر تحریک انصاف برطانیہ کے رہنماؤں چوہدری ماجد اسماعیل ،سابق میئر ہائی ویکمب چوہدری اللہ دتہ ،چوہدری محمد شعبان،چوہدری محمد فاروق ،ضیاء گورسی، چوہدری محمدامین پوٹھی،چوہدری محمد مالک،ڈاکٹر خالد،سہیل اقبال وفا،چوہدری سرداراور دیگر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر تحریک انصاف میں شمولیت کابروقت اور درست فیصلہ کیا ہے ان کے اس فیصلے کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہوئے انھیں اپنے تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہیں ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اس فیصلے سے کشمیر ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا اور چھوٹا سا خطہ جو اس وقت کرپشن میں لت پت ہے اسکو صاف و شفاف بنایا جائے گا۔مقررین کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مخالف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ذات پر کرپشن کے حوالے سے قدغن نہیں لگا سکتا موصوف جہاں برداری اور علاقہ جیسے تعصبات سے پاک سیاست کرنے کے قائل ہیں وہیں ایک صاف گو اور محب کشمیری رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، جن کی کشمیر کاز کیلئے خدمات بھی سب پر واضع ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ انکی تحریک انصاف میں شمولیت سے کشمیر تحریک انصاف اورمسئلہ کشمیر کو بھی تقویت ملے گی اور پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے تحریک آزادی کشمیر کیلئے کام ہوگا۔انھوں نے کہا کہ جب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آذاد خطہ میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی تو اس وقت سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے والد محترم چوہدری نور حسین کا سہارا لیا گیا اور پھر جب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے پارٹی کے اندر حق و سچ کی بات کی تو پارٹی سے اختلافات ہوگیا جس کے باعث انہوں نے پیپلزپارٹی کو خیر آباد کہہ دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود سمیت انکے چاہنے والوں کو موجودہ آزاد کشمیر حکومت نے ہر پلیٹ فارم پر نظر انداز کیا۔لیکن لیڈر ہمیشہ لیڈر ہوتا ہے ٓج انکی تحریک انصاف میں شمولیت سے کشمیر کا کونہ کونہ خوش ہے اور ہر فرد انکے ذریعے کشمیر میں عمران خان کے وژن کے مطابق ترقی کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرپور کے ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود کامیابی حاصل کر کے تبدیلی کا آغاز کریں گے اور مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرواتے ہوئے کلین سویپ کریں گے۔اس موقع پر تین ممبران ایڈہاک کمیٹی پیپلزپارٹی برطانیہ چوہدری فارق احمد ایڈوائزر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیر افئیر یو کے،پولیٹکل ایڈوائزر ممبر ایڈہاک کمیٹی چوہدری محمد شعبان اور بریڈفورڈ سے ممبر ایڈہاک کمیٹی چوہدری محمد مالک نے اپنی پوزیشن سے استعفیٰ دیکر کشمیر تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔پریس کانفرنس کا اہتما م چوہدری ماجد اسماعیل نے کیا تھا۔اس موقع پرورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے چیئرمین سید قمر رضا،ڈاکٹر یٰسین رحمان،چوہدری ندیم پوٹھی،حافظ طارق محمود،سہیل اقبال وفا،چوہدری عبدالحمید جونوی،راجہ سبیل خان،خلیل آرائیں اور دیگر بھی موجودتھے۔