مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جلاوطنی میں برطانیہ کے پاکستانیوں نےبھر پورساتھ دیا، وزیراعظم کا تارکین وطن کو خراج تحسین
لندن... وزیراعظم پاکستان میاں محمّد نواز شریف نےمسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر ناصر بٹ سے بات چیت میں برٹش پاکستانیوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں گے وہ اپنی جلاوطنی کے دوران برطانیہ میں طویل عرصہ تک رہے ہیں اور برطانیہ کے پاکستانیوں نے ان کا بھر پور ساتھ دیاہے۔ اس لئے وہ برٹش پاکستانیوں کی محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناصر بٹ کے ساتھ ایوان وزیراعظم میں ایک گھنٹہ تک ملاقات میں کیا کشمیر لنک لندن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوے ناصر بٹ نے بتایا کہ میاں محمّد نواز شریف نے کہا کہ برٹش پاکستانیوں نے مشکل حالات میں ان کا ساتھ دیا۔ اس لئے وہ کبھی ان کو فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فوری طور پر پاکستان میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ جن میں بے روزگاری، مہنگائی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی شامل ہے۔ وہ ان مسائل کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بھی کام کریں گے۔ ناصر بٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف برٹش پاکستانیوں کو اچھے لفظوں میں یاد کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے برطانیہ میں جلا وطنی کا کافی عرصہ گزرا ہے اور وہ بہت سے برٹش پاکستانیوں کو ذاتی طور پر جانتے ہیں۔ ملاقات میں ان کے ہمراہ خرم کیانی، عاطف رانا اور نوید الحق بھی موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے بھی ملاقات کی جہاں رانا ارشد ایم پی اے اور مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی رہنما شاہد رفیق اعوان اور سابق امیدوار اسمبلی حافظ عبدللہ بھی موجود تھے ...