مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں پھر عوامی خواہشات کے مطابق اپنی حکومت قائم کرے گی: وقار اسلم کیانی
برمنگھم ... وزیر عشروزکوۃ و مذہبی امور حکومت آزاد کشمیر محمد افسر شاہدایڈووکیٹ کو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے ان کے اس عہدے پر فائز ہونے سے برطانیہ میں ان کے قریبی دوست وقار اسلم کیانی جو خود بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں نے برمنگھم کے مقامی ریسٹورنٹ می پارٹی کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے مقامی پیپلز پارٹی کے رہنما اور دیگرسیاسی رہنمائوں کو بھی اس پارٹی میں شریک ہونے کی دعوت دی ۔وقار اسلم کیانی نے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر عشرو زکواۃ محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ کو آزاد کشمیرپیپلز پارٹیمیں نائب صدر کے عہدے پر فائز کرتے ہوئے انہیں ان کی شبانہ روز محنت اور پارٹی میں بہترین کوششوں سے انہیں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے ے لئے موقع فراہم کیا جس پر مرکزی قیادت کے شکر گزار ہیں،انہوں نے کہا کہ محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ ایک قابل لیڈر ہیں جنہوں نے اپنی سیاسی بصیرت کے ذریعے یہ مقام حاصل کیا اور ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں مزید ترقی کریں گے اور اپنے ویژن کی تعبیر کو سامنے رکھتے ہوئے آزاد ریاست میں تعمیر و ترقی کے ذریعے ایک مثالی کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے انتخابات میں ایک ترجمان کے طور پر ان کے ساتھ کام کیا ور اس بات سے پوری طرح آگاہ ہیں کہ وہ تعمیری سیاست کے شخص ہیں جو کسی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ آزاد ریاست میں مقبول ترین لیڈر ہیں اس موقع پر انہوں نے تحصیل ڈڈیال میں تنظیم سازی اور نئی ٹیم تشکیل دینے پر مسعود گجر،چوہدری الطاف ارشد ،چوہدری نوید اکرم ،محمدحفیظ اور دیگر کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر عوام کے مینڈیٹ پر اترتے ہوئے اپنی حکومت قائم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی طرح برطانیہ بھر میں بھی محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ کے ساتھی ان کے نائب صدر بننے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کر یہیں اور نیک تمنائیں رکھتیں ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقہ ایل اے ون ڈڈیال محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ کی قیادت میں ارسا مثالی شہری کی حیثیت ہوگا ۔انہوں نے دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جو اس پارٹی میں دیگر سیاسی جماعتوں میں وابستگی رکھتے ہوئے ان کی دعوت پر تشریف لائے،قیوم راجہ نے کہا کہ محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ کو اپنی محنت کا صلا ملا ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم کے سابق صدر چوہدری شاہ نواز نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ نے کہا کہ وقار اسلم کیانی ،ارشد کیانی،شوکت کیانی ایڈووکیٹ نے محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ کا مشکل ترین حالات میں ساتھ دیا ،لارڈ میئر برمنگھم سید شفیق شاہ نے بھی اس پارٹی میں شرکت کی اور کہا کہ محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ عہد ساز شخصیت ہیں جو ایک تعمیری ویژن پر سیاست کرتے ہیں ۔چوہدری محمد حنیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے میرٹ کو یقین بنایا اور ایک ایسے شخص کو نائب صدر پیپلز پارٹی مقرر کیا جنہوں نے سیاست کو عبادت کا درجہ دیا اور پارٹی کو فعال کرنے میںکلیدی کردار ادا کیا ہے ۔کونسلر راجہ وسیم ظفر نے کہا کہ محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ کو نائب صدر منتخب ہونے پر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عزت میں اضافہ ہوا ہے اور ہمیں بے حد خوشی ہے ،محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ کے فرزند ارجمند یاسر بلال نے کہا کہ ہمارا مرنا جینا اب پیپلز پارٹی میں ہے اور جس طرح سے ان کے ولاد کو عزت دی گئی ہے اس کے لئے مرکزی قیادت ،شریک چیئرمین آصف زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،بی بی فریال تالپور کا بے حد شکر یہ ادا کیا ۔نظامت کے فرائض چوہدری نوید اضافے ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈڈیال میں نئی تنظیم سازی سے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ محمد افسر شاہید ایڈووکیٹ ایک اعلی ظرف سیاست دان ہیں جنہوں نے بہترین ویژن کے ساتھ ریاست میں کردار ادا کیا ہے اور ایک تعمیری سوچ کے ذریعے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔