مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمر عبد اللہ مگر مچھ کے آنسو بہا کر ریاستی عوام کےاحساسات کا استحصال کرتے ہیں: سید صلاح الدین
سرینگر ... متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ اور بھارت کے خلاف برسر پیکار اور حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے لائن آف کنٹرول پر پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کو خصوصی سرحدی سکواڈ کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وادی پر ناجائز بھارتی قبضہ ختم ہونے تک ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔وزیراعلی مقبوضہ کشمیر ،کٹھ پتلی ہے،اگر ضمیر زندہ ہے تو اقتدار چھوڑکر جہاد میں شامل ہو جائیں ۔ریاستی ذرائع کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سید صلاح الدین نے کہا کہ عمر عبد اللہ نے15 اگست کو پہلی بار جو رونا رویا کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھ رہا ہے ،بھارت نواز سیاسی لیڈران کی روش بن چکی ہے کہ وہ مگر مچھ کے آنسو بہا کر ریاستی عوام کے جذبات اور احساسات کا استحصال کرتے ہیں اور اقتدار کی کرسی کو دو دو ہاتھوں سے پکڑتے ہیں ۔صلاح الدین نے پونچھ سیکٹر میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت کو مجاہدین کے خصوصی سرحدی سکواڈ کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجاہدین کی پوری توجہ سرحدی علاقوں پر ہی مرکوز رہے گی ۔ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک نہ امن قائم ہوسکتا ہے اور نہ ہی جنگ بندی کا معاہدہ کامیاب ہو سکتا ہے ۔