مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
معروف کشمیری رہنما راجہ آفتاب شریف کو مسلم لیگ ن برطانیہ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا
مانچسٹر... پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل نے معروف کشمیری رہنما راجہ آفتاب شریف کو مسلم لیگ ن برطانیہ کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے اس تقرری کا اعلان انہوں نے ایک جلسہ عام میں کیا جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر اور اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چودھری طارق فاروق تھے ، کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات لارڈ نذیر احمد، سجاد کریم ایم ای پی، کونسلرعتیق الرحمان، بیرسٹر عابد حسیں، رزاق قادری، زبیر اقبال کیانی،سمیت دیگر مسلم لیگی رہنما بھی اسٹیج پر موجود تھے اس موقع پر زبیر گل نے خطاب کرتے ہوے کہا پاکستان جس مشکل دور سے گزر رہا ہے اس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے مسلم لیگ ن کی قیادت ملکی ترقی و استحکام کیلئے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھا رہی ہے زبیر گل نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سمیت تمام ذمہ دار ملکی مسائل حل کرنے میں نہایت سنجیدہ ہیں اور پھرممکن کوششوں میں مصروف عمل ہیں لیکن اس وقت ملک سابقہ حکمرانوں کی غفلت اور بدانتظامی کی وجہ سے انتہائی سنگین بحرانوں سے دوچار ہے۔ خصوصاً دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ کا جن اچانک بوتل سے باہر نکل آیا ہے اور بجلی کا بحران آفت کی طرح بڑھ گیا اور اب رہی سہی کسر آسمانی آفات، بارشوں اور سیلاب کی تباہی نے مچادی ہے، زبیر گل نے اپیل کی کہ عوام کو حکومت کی ان مشکلات میں بھرپور ساتھ دینا چاہیے اور مشکلات پر صبروتحمل کے ساتھ کچھ وقت دینا چاہیے تاکہ حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے میں ترجیحات مقرر کرکے عمل کرسکے۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ اگلے ہفتے ان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہورہی ہے اور وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھی مجاور حکومت کی کرپشن کے لاتعداد ثبوت پیش کرکے کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ منگلا ڈیم اپ ریزنگ فنڈ میں کروڑوں روپے کی خردبرد کی گئی رقم کا حساب دینا ہوگا۔ جس کی مکمل انکوائری کیلئے وہ وفاقی وزیر خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحق ڈار سے گزارش کریں گے کہ کرپشن میں ملوث ہر شخص کے خلاف عدالتی کارروائی عمل میں لائے جائے۔ لارڈ نذیر احمد نے راجہ آفتاب شریف کو مسلم لیگ ن برطانیہ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے استقبالیہ منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ یورپی پارلیمنٹ کے ممبر سجاد حیدر کریم نے کہا کہ برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کی خواہشمند ہے اور وہ کشمیری کمیونٹی کی اس خواہش سے بخوبی واقف ہیں کہ برطانیہ کی حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حل میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے لیکن چونکہ مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی سطح کا ایک بڑا تنازع ہے اس لئے مسئلہ کے فوری حل کے لئے اکیلے ایک ملک کی کوششیں ناکافی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری کے باہمی اشتراکی تعاون کے ذریعے بھارت کو مذاکراتی میز پر لاکر خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصول کی پابندی میں نے چوہدری فاروق کی سیاسی زندگی میں بدرجہ اتم دیکھی ہے اور اس کو اپنے سیاسی کیریئر کا حصہ بھی بنایا ہے۔ سجاد کریم نے کہا کہ کیری لوگر بل کی مد میں پاکستان کی امداد ایک اشاریہ پانچ بلین رہ گئی تھی جو ان کی کاوشوں سے آج ہر سال پانچ بلین یورو پانچ سال کیلئے ہوچکی ہے۔ راجہ آفتاب شریف کومبارکباد دیتے ہوئے سجاد کریم نے کہا کہ ایم ای پی کے الیکشن میں انہوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کرتے ہوئے بھرپور سپورٹ کی۔ مسلم لیگ ن ٹاسک فورس کے سربراہ زبیر گل نے اس موقع پر راجہ آفتاب شریک کو پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کا مرکزی چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شب و روز محنت کرکے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خاص موتی چن چن کر ہر اول دستہ تیار کیا ہے۔ جو تارکین وطن کے حقوق کا دفاع کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہوگا۔ پروقار استقبالیہ تقریب سے مسلم لیگ ن اولڈہم کے صدر چوہدری عبدالرزاق قادری، چیئرمین سفارتی ونگ ن لیگ برطانیہ کونسلر عتیق الرحمن، نومنتخب چیئرمین مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ آفتاب شریف، لارڈ میئر (سابق) شفیلڈ قربان حسین کے علاوہ دیگر شہروں سے آئے ہوئے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں و کارکنوں نے بھی خطاب کیا۔ تلاوت کلام راجہ ضیاء آف بری اور نظامت کونسلر عتیق الرحمن نے کی۔