مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امیگریشن قوانین میں کچھ تبدیلیاں ناگزیر ہو گئی تھیں اندازہ ہے کہ کچھ حقدار بھی نشانہ بن گئے: برطانوی وزیر
پینڈل ... حکومت برطانیہ کے وزیر برائے امیگریشن جیمز بروکن شائر نے پینڈل کے ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن کے ہمراہ نیلسن کوہن کالج ،چرچ اور دیگرا نگلش تنظیموں سےملاقاتوں کے علاوہ ادارہ منہاج القرآ ن کار روڈ کا دورہ کیا حاجی غضنفر علی، چوہدری خادم حسین ، حاجی محمد رمضان اور خواتین نے ان کا استقبال کیا ملاقات میں ادارہ کے حوالے سے انہیں مختصراً بتایا گیا اور اسی عمارت میں چار پانچ سالوں سے چلنے والے مقامی ایشیائی ریڈیو ’ آواز ریڈیو‘ پر مختلف مسائل پر باالخصوص امیگریشن اور دہشت گردی اور آزادئ اظہار رائے کے حوالے سے باتیں کیں۔ اس کے بعدتین عشروں سے ایشیائی خواتین کی مختلف شعبوں میں مدد کر نے میں مصروف تنظیم ’ پینڈل وومن فورم‘ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور فورم کی بانی ڈاکٹر رئیسہ ملک سے تفصیلی بات چیت کی۔اس کے بعدوزرا کرام نے نیلسن ٹاؤ ن سنٹرکے ایس سنٹر میں وی بی کلچرل کے بانی چوہدری محبوب احمد کی جانب سے اپنے اعزاز میں ہونے والی ضیافت میں شرکت کی۔ اس موقع پر امیگریشن وزیرجیمز بروکن شائر نے بڑی تفصیل سے امیگریشن ، آزادئ رائے اور دہشت گردی کے متعلق گفتگو کی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور مسلمانوں کی دل آزاری پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادئ رائے بے جا اور ناجائز استعمال کیئے جانے پر میرا بھی دل کڑھتا ہے مگر برطانیہ بین الاقوامی برادری میں ایک ساکھ رکھتا ہے اور حدود و قیود مقرر کرنا کسی بھی مغربی ملک کے لئے ممکن نہیں البتہ ناجائز استعمال کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی اس لئے اس قسم کی بے جا آزاد ی جس سے کمیونٹی کو تکلیف ہو کا سد باب کرنا ضروری ہے امیگریشن کے حوالے سے مذکر علی کی جانب سے کئے گئے سوال پر کہ کنزرویٹو پارٹی خاندانی اقدار کی ہمیشہ پاسدار رہی ہے اور ایشیائی بھی فیملی ویلیو کو اہمیت دیتے ہیں پھر حکومت کی جانب سے فیملی ویزوں کے حصول کئے شرائط سخت کیوں کر دی گئی ہیں اگرچہ سہولت کا غلط استعمال کیا جاتا ہے مگر جو حقدار ہیں آپ کی ساڑھے اٹھارہ ہزار والی شرط پوری نہ کر سکنے کی وجہ سے خاندان بٹ کر رہ گئے ہیں ایشائی بالخصوص پاکستانی لوگوں کو ویزے کے حصول میں پیش آمدہ مشکلات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اصل حقدار بھی کی گئی کچھ امیگریشن اصلاحات کی زد میں آگئے ہیں برطانیہ پر یورپی یونین سے امیگریشن کا دباؤ بڑ ھا جس سے بینیفٹس پر اثر پڑا تو امیگریشن قوانین میں کچھ تبدیلیاں ناگزیر ہو گئی تھیں جو کرنا پڑیں جعلی کاغذات اور مختلف حیلوں بہانوں سے لوگوں نے بر طانیہ پہنچنا مطمع نظر بنا لیا تھایو کے بارڈر ایجنسی سے ویزا سنٹر قائم کرنے اور چند تبدیلیوں کے بہتر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔دہشت گردی کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ بر طانوی نوجوان اور مسلمان باہر سے آئے نظریات و خیالات سے متاثر کئے جا رہے ہیں جبکہ برطانوی مسلمان بھی دہشت گردی کے خلاف ہے ہمیں مل جل کر اس مصیبت سے لڑنا ہے تقریب سے ایم پی اینڈریو سٹیفنسن اور محبوب احمد نے بھی خطا ب کیا دیگر شرکاء میں مذہبی قونصلر حاجی رحمت خان ، مذکر علی ، کونسلر عبد العزیز، حاجی سغیر احمد ، چوہدری اسلم جاوید ، طالب حسین ، الحاج عبد الکریم ، حاجی محمد یعقوب اوربہت سے احباب نے شرکت کی ۔(بیورورپورٹ: فیاض بشیر)