مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کا دورہ لندن
لندن :جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کا دورہ لندن ، برطانوی وزراء ساجد جاوید ، لارڈ طارق احمد ، سابق وزیر خارجہ ریسٹر برٹ ایم پی ، ممبران پارلیمنٹ جیسن میکارٹنی ، جیری سٹکلف اور لارڈ قربان حسین سے ملاقاتیں ، تحریک کے مختلف پروگراموں میں شرکت کی دعوت جبکہ برطانوی انتخابی مہم کے دوران وزراء کو کشمیری کا نکتہ نظر سننے کیلئے مختلف حلقوں میں ملاقاتوں کا بھی مطالبہ ، تحریکی رہنما کے ساتھ سنی فائونڈیشن برطانیہ کے چیئرمین عمران چوہدری ، بریڈ فورڈ لٹریسی فیسٹیول کی کوآرڈینیٹر صائمہ اسلم ، ممتاز کاروباری شخصیات سابق کونسلر بریڈ فورڈ راجہ اظہر محمود اور مظہر بٹ بھی شامل تھے ۔ تحریکی رہنما نے جہاں ممبران پارلیمنٹ کو برٹش کشمیریوں کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر برطانوی حکومت کی خاموشی اور عالمی برادری کی طرف سے بھارتی مظالم کو نظر انداز کرنے کے تحفظات سے آگاہ کیا وہاں ان سے مطالبہ کیا کہ وہ برطانیہ کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں میں مسئلہ کشمیر کے پر امن سایسی حل کیلئے بھارت پر سیاسی دبائو ڈلوانے کیلئے پالیسی بنوانے میں بھی تحریک کی معاونت کریں ۔ راجہ نجابت حسین نے بھارتی وزیر اعظم کے ممکنہ دورہ برطانیہ اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقاتوں کے حوالے سے بھی برٹش کشمیریوں کا مطالبہ دہرایا کہ وزیر اعظم بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے کشمیر میں نظر بندیوں اور گرفتاریوں کا مسئلہ بھی اٹھائیں جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ شروع کرانے کا بھی مطالبہ کریںجن میں کشمیریوں کی حقیقی قیادت کو بھی شامل کیا جانا چاہئے ۔ کیونکہ مسئلہ کشمیر کے اصل فریق ڈیڑھ کروڑ کشمیری ہی ہیں کلچرل اور سپورٹس کے برطانوی وزیر ساجد جاوید نے راجہ نجابت حسین کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد نارتھ آف انگلینڈ کا دورہ کرینگے اور مختلف شہروں میں مسلمانوں اور خصوصاً کشمیری لیڈروں سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔ لارڈ طارق احمد نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی تحریکی رہنمائوں کی دعوت پر پارلیمنٹ اور بریڈ فورڈ ، اولڈہم اور مانچسٹر کا دورہ کر چکے ہیں اور آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھتے ہوئے حکومت تک انکا نکتہ نظر پہنچائیں گے ۔ دونوں وزراء نے راجہنجابت حسین اور انکی ٹیم کی طرف سے برطانیہ بھر میں خواتین کو منظم کرنے پر برٹش مسلمانوں کیلئے نیک فال قرار دیا ۔ سابق وزیر خارجہ ایسٹر برٹ ایم پی نے کہا کہ وہ مارچ میں ہڈرز فیلڈ اور بری کے علاوہ بریڈ فورڈ اور لیڈز کا بھی دورہ کرینگے تا کہ کشمیری نژاد کمیونٹی رہنمائوں اور پارلیمانی امیدواروں سے بھی مشاورت اور ملاقاتیں کرکے حکومت نکتہ نظر سے آگاہ کریں دیگر ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی و سماجی رہنمائوں جن میں مسلم لیگ ن کے راجہ تاج خان ، الحاج منشاء خان سمیت متعدد رہنمائوں نے راجہ نجابت حسین کی معاونت سے لندن میں مختلف تقریبات منعقد کروانے اور تعاون کا بھی وعدہ کیا ۔ تحریک کے عہدیداروں صبیحہ شہزاد ، راجہ ہشام شریف اور صائمہ یوسف نے فروری کے وسط میں لندن میں تحریک کے زیر اہتمام خصوصی تقریب منعقد کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کیلئے راجہ نجابت حسین ممبران پارلیمنٹ اور کشمیری تنظیموں سے رابطہ کرینگے ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر