مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کامیاب ہو کر عوام حلقہ کی بھرپور نمائندگی کروں گا،محمد افضل
مانچسٹر:مانچسٹر کے پارلیمانی حلقہ گورٹن سے کنزرویٹو پارٹی نے مانچسٹر کی نامور سیاسی و کاروباری شخصیت محمد افضل کو رواں سال منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں اپنا امید وار نامزد کر دیا ہے،مانچسٹر کے اس حلقہ میں بڑی تعداد میں ایشیائی اور خاص طور پر پاکستانی و کشمیری ہزاروں کی تعداد میں آباد ہیں اور مانچسٹر سے کسی بھی ایشیائی و پاکستانی ممبر پارلیمنٹ کی کامیابی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں،کنزرویٹو پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد افضل نے کہا کہ مانچسٹرکی مقامی سیاست میں وہ عرصہ سے فعال کردار ادا کرتے چلے آ رہے ہیں اور پہلی بار کسی بڑی سیاسی جماعت نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کسی ایشیائی کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے تاکہ ہماری کمیونٹی کی پارلیمنٹ میںبھرپورنمائندگی ہو سکے،انہوں نے کہاکہ وہ مقامی امید وار ہونے اور کمیونٹی کے اندر طویل عرصہ سے کام کرنے کا تجربہ رکھنے کی وجہ سے انکے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کامیاب ہو کر عوام حلقہ کی بھرپور نمائندگی کروں گا،انہوں نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر واضع موقف اپنانے اور اس پر پارلیمنٹ میں بھرپور آواز اٹھانے کا بھی وعدہ کیا،محمد افضل خان نے کہا کہ نارتھ ویسٹ سے ہم نے سجاد کریم کو ممبر یورپین پارلیمنٹ منتخب کرایا اور ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ سجاد کریم نے ہماری بھرپور نمائندگی کا حق ادا کیا،اس طرح اگر مجھے کمیونٹی نے سپورٹ کیا اور میں پارلیمنٹ تک پہنچا تو کبھی اپنے ووٹرز کو مایوس نہیں کروں گا،انہوں نے کنزرویٹو پارٹی کا شکریہ ادا کیا جس نے انہیں گورٹن سے امید وار نامزد کیا،اسی طرح برطانیہ کے دیگر علاقوں سے13مسلمان امید وار بھی ٹوری ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ گھر گھر جا کر لوگوں تک اپنا پیغام پہنچائیں گے اور کمیونٹی کے تعاون سے کامیابی حاصل کریں گے،انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کامیابی ملی تو وہ کبھی کمیونٹی کو مایوس نہیں کریں گے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر