مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمران متبادل سیاسی قیادت فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں عوام کی نظریں ایک بار پھر پی پی پر لگی ہیں
لوٹن ... پاکستان پیپلزپارٹی یو کے کی ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ سید حسن بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو گڈگورننس دینے میں ناکام رہی ہے عوام کی نظریں ایک بار پھر پی پی کی جانب لگی ہیں، عمران خان بھی متبادل سیاسی قیادت فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔وہ جمعرات کی شب لوٹن کے ایک مقامی ریستوران میں پی پی پی لوٹن کے سابق صدر اعظم راجہ ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقدہ پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کررہے تھے۔ تقریب کا اہتمام مشترکہ طورپر سابق چیف آرگنائزر لوٹن پی پی پیر سید اعجاز محی الدین قادری ، سابق صدر لوٹن اعظم راجہ ایڈووکیٹ اور سابق جنرل سیکرٹری ملک مسعود رانا ایڈووکیٹ نے کیا تھا۔ پی پی کی خاتون رہنما بیگم ناہید حیات، منیر بانوں اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ نظامت مسعود رانا نے کی ۔جبکہ خصوصی شرکاء میں سابق صدر مڈلینڈ زون چوہدری خادم حسین، سابق صدر سائوتھ زون، میاں سلیم سابق سیکرٹری نشراشاعت برطانیہ اشفاق راجہ، سابق چیئرمین پی وائی او یو کے اور ممبر ایڈہاک کمیٹی یو کے مہر بان ملک ، سابق صدر سلائو چوہدری شفقت، ڈگری کالج کوٹلی کے سابق رہنما امیر قیصر رائو، سابق چیف آرگنائزر سائوتھ زون چوہدری آصف اقبال، شمشیر سبہانی، خورشید مغل، خواجہ عدنان سلطان بٹ، عارف بٹ اور دیگر شامل تھے۔سید حسن بخاری نے کہا کہ پی پی یو کے تنظیمی اعتبار سے ایک بڑی سیاسی قوت ہے، جس کی تنظیم نو کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑرہا ہے برطانوی پاکستانی کشمیری اس جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ ہیں صدرتقریب اعظم راجہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اور برطانیہ برادریوں کی سیاست کے بجائے ملکی معاملات کو سامنے رکھ کر آگے بڑھ رہی ہے اور یہ جماعت پاکستان اور کشمیر کے تمام باشندوں کی جماعت ہے اور یہ کسی بھی سطح پر تفریق کی قائل نہیں ۔ پیر اعجاز محی الدین قادری نے کہا کہ یہ جماعت عوامی نوعیت کی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو ہمیشہ عوام میں رہنا اور کارکنوں سے رابطے رکھنے کو ترجیح دیتے تھے۔