مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صحن مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کا انعقاد اشد ضروری ہے، کونسلر نعیم الحسن
مانچسٹر:صحن مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کا انعقاد اشد ضروری ہے اس کیلئے برطانیہ بھر میں ایشیائی کمیونٹی کیلئے سنہرے مواقع موجود ہیں صرف ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کو اس میں دلچسپی سے کام لینا ہو گا،ہماری نوجوان نسل کو جرائم سے بچانے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد حوصلہ افزا ہے تاکہ انکو صحیح سمت ڈالا جا سکے،ان خیالات کا اظہار مانچسٹر سٹی کونسل کے سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن نے مقامی ریسٹورنٹ میں کرکٹ’’T25 Wednesday League‘‘کی تقریب رونمائی کے خصوصی موقع پر کیں،انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اور برطانیہ کی قومی ٹیم میں اب ایشیائی نژاد اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں میری یہ خواہش ہے کہ ہمارے مزید نوجوان آگے آئیں تاکہ وہ اپنے مادر وطن اور اپنے خاندان کا نام روشن کریں،آخر میں انہوں نے اس لیگ کی تمام انتظامیہ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی اور اس کی کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا،چیئرمین عدنان غضنفر نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں کہ اس تقریب رونمائی میں کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی،کرکٹ سے دلی لگائو ہے اور اس کھیل کے فروغ کیلئے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہمہ تن گوش ہیں اور انشاللہ امسال لیگ کامیابی کی منزلیں احسن طریقے سے طے کرے گی،انہوں نے لیگ کے قوانین بارے بھی تفصیلاً آگاہ کیا،دوسرے عہدیداروں میں صدر اظہر احمد،نائب صدر محمود راٹھور،نائب چیئرمین محمد یوسف،سیکرٹری نعمان احمد،خزانچی رضوان جاوید بھی موجود تھے،کشمیر کرکٹ کلب کے کپتان اظہر محمود اور چیئرمین چوہدری محمد رشید نے خصوصی شرکت کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر