مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سیرت مصطفیؐ سے عملی وابستگی اختیار کرنا ہو گی،پیر محمد حبیب الرحمن
بریڈ فورڈ:الجامعہ صفتہ الاسلام سنٹرل مسجد میں میلاد مصطفیؐ کانفرنس میں مقررین نے حضرت محمد مصطفیؐ کی حیات مبارکہ کے ہر گوشہ اور ہر پہلو کوہمہ گیر قرار دیتے ہوئے آپؐ کی حیات طیبہ بنی نوع انسان کیلئے سیاسی و سماجی اورمعاشی تمام مسائل کا حل پیش کرتی ہے،فضیلت الشیخ پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی اپنی صدارت میں ہونے والی اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کو مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے دامن مصطفیؐ سے عملی وابستگی اختیار کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اسلام کے بنائے ہوئے سنہری اصول ہی اصل میراث ہیں،پیر سید شعیب حسین شاہ نے کہا کہ عالم اسلام پر اس وقت کڑا وقت ہے اس وقت اتحاد و اتفاق اور جرات کی ضرورت ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام کی قیادت کا دعویٰ کرنے والے خواب خرگوش کی طرح سو رہے ہیں آج ہمیں خلفائے راشدین جیسے جذبے کی ضرورت ہے،اس موقع پر مفتی برطانیہ مولانا حافظ فضل احمد قادری نے ایک قرارداد کے ذریعے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی مذہب کی توہین نہ ہو، انہوں نے کہا کہ عاشقان مصطفیؐ نے آج بریڈ فورڈ کی شاہراہوں پر مرحبا یا رسولؐ کی صدائوں سے چودہ سو سال پہلے کے منظر کی یاد تازہ کر دی جب مدینہ شریف میں اہل مدینہ نے حضور کی آمد کا استقبال مرحبا یارسولؐ کے نعروں سے کیا تھا،انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت پر عاشقان مصطفیؐ کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں حضور پاکؐ کی بے ادبی کسی بھی شکل میں برداشت نہیں کی جائے گی،مفتی عبدالرسول سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کائنات کی جتنی بھی نعمتیں ہیں وہ حضورؐ کے وجود کی نعمت کے صدقے میں ملی ہیں،علامہ رضا الدین صدیقی نے کہا حضورؐ کی ذات پوری امت مسلمہ کیلئے ایک رول ماڈل ہے،جنہوں نے انسانیت سے محبت کی ایک عظیم مثال قائم کی ہے،انہوں نے کہاکہ پوری کائنات کا حسن حضورؐ کی ذات میں سمت کر رہ گیا ہے،انہوں نے حضورؐ سے محبت کو اللہ تعالیٰ سے محبت قرار دیا،مفتی انصر القادری نے حضور ؐ کے میلاد کو تمام عبادتوں کی جان قرار دیتے ہوئے کہا کہ میلاد عاشقان مصطفی ؐ کے دنوں کا سکون ہے ۔ مفتی اسلم بندیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور کاذکر خدا اور انبیاء کی سنت ہے عالم ارواح میں اللہ تعالیٰ نے خود حضور کا ذکر انبیاء سے کیا اور ان سے ذکر کرنے کا عہد لیا ۔ مولانا مفتی اشرف قادری سجادہ نشین مراڑیاں شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاک صاحب لولاک ؐ کا اس دنیا میں تشریف لانا اللہ تعالیٰ کی طرف سے سب سے بڑی رحمت و نعت ہے انہوں نے حضورؐ کی آمد پر خوشیاں منانا فرض عین قرار دیا آج اگر ہم کو دین ملا تو وہ حضورؐ کے صدقے ہی سے ملا ۔ صاحبزادہ احسن شاہ شرافت نوشاہی نے اپنے انگلش خطاب میں حضور پاک ؐ کی سیرت بیان کی ۔ پیر سید لخت حسنین نے میلاد مصطفیؐ اور دیگر دینی تقریبات کو ذریعہ نجات قرار دیا ۔ میلاد مصطفیؐ کانفرنس سے علامہ قاری امجد محمود ، مولانا حافظ عبدالفغور چشتی نے خطاب کیا جبکہ قاری ظہر اقبال نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا ۔ مولانا قاسم سعدی ، قاری صبور کی تلاوت کی ۔ تفسیر کی سعادت مولانا حافظ بلال جامی ، قاری عاقب اور سرور الحق الحسینی نے حاصل کی ۔ کانفرنس میں جلیل القدر علماء مشائخ و سادات کرام کی کثیر تعداد میں موجود تھی ۔ جن میں پیر سید ریاض حسین شاہ ، مولانا صدیق الکوثر ، مفتی غلام سرورنقشبندی ، قاری اعجاز احمد ، مولانا کاشف ،حاجی طالب حسین نوشاہی اور دیگر علما نے بھی خطاب کیا ۔ مسجد لوگوں سے کھچا کھچ بھی ہوئی تھی ۔ برطانیہ بھر سے قافلے صفۃالاسلام پہنچے تھے ۔ آخر میں امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کیلئے خصوصی دعا کی گئی دعا کی سعادت پیر سید لخت حسنین نے حاصل کی ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر