مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اپنی صفوں کے اندر اتحاد و اتفاق قائم کریں، حضرت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ
لوٹن:دربار عالیہ بلاورہ شریف کا طرز عمل خدا وند کریم کی وحدانیت اور اس کے نبی آخری الزمانؐ سے عقیدت و محبت کے ساتھ ساتھ مخلوق خدا وندی سے حسن سلوک اور خدمت کا درس دیتا ہے،نفرتیں مٹا کر بلا تفریق رنگ و نسل محبتیں بانٹنا ہے،یہی ہمارے پیارے نبی کریمؐ کی سنت ہے اور اسی میں ہماری بخشش کا سامان ہے کیونکہ رب کریم کا فرمان ہے جو انسانیت کو دکھ پہنچائے گا اس کی بخشش صرف جس انسان کے ساتھ ظلم و زیادتی کی ہو گی اس کی معافی سے مشروط ہو گی ہم کو چاہئے کہ ایک دوسرے کے کام آئیں اور انسان کو اپنے سے بہتر سمجھیں،یہ باتیں قلندر دوراں حضرت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاورہ شریف کوٹلی ستیاں راولپنڈی نے لوٹن میں خدام سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اپنی صفوں کے اندر اتحاد و اتفاق قائم کریں،انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور میرا ہر عقیدت مند رزق حلال کمائے،نظروں کی صفائی قلب کی صفائی رکھے،پابندی صوم و صلاۃ،بڑوں،بزرگوں کی عزت و احترام،چھوٹوں سے شفقت کے ساتھ پیش آنا،یاد الٰہی اور رسولؐ کی محبت سے اپنے دل شار کریں،آخر میں انہوں نے اپنے خدام کو دم کیا اور پوری امت مسلمہ،پاکستان اور انسانیت کی سلامتی اور امن کیلئے دعا کی،اس سے پہلے آستانہ عالیہ بلاورہ شریف لوٹن میں خدام کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں برمنگھم میں ہونے والی میلاد کانفرنس کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر و اطمینان کیا گیا،اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال میلاد کانفرنس کو اس سے بھی زیادہ کامیاب بنایا جائے گا اور خدام آستانہ نے قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ کی اجازت سے برطانیہ بھر کے مختلف شہروں میں ہر ماہ گیارہویں شریف منعقد کرنے کا فیصلہ کیا،اس اجلاس میں حافظ جاوید اقبال،شیخ طفیل،ڈاکٹر زاہد اور ندیم صابری نے خطاب کیا اور برطانیہ بھر کے مختلف شہروں سے آنے والے خدام آستانہ نے بھرپور شرکت کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر